Homeصحتگرمیوں میں جسم کو ٹھنڈا رکھنے والی غذائیں

گرمیوں میں جسم کو ٹھنڈا رکھنے والی غذائیں

گرمیوں میں جسم کو ٹھنڈا رکھنے والی غذائیں

گرمیوں میں جسم کو ٹھنڈا رکھنے والی غذائیں

لاہور:(ویب ڈیسک)گرمی کے موسم میں عموماً جسم میں پانی کی کمی کی شکایت رہتی ہے۔ آپ جو کھاتے ہیں اور جس طرح سے کھاتے ہیں، اس سے آپ کی صحت پر اثر پڑتا ہے اور جسم میں ٹھنڈک یا گرمی پیدا ہوتی ہے،طبی ماہرین کے مطابق گرمیوں میں جسم کو ٹھنڈا رکھنا چاہیےاوراس کام کے لیے متوازن غذائوں کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال

زیادہ سے زیادہ پانی پینے کا استعمال جسم کے درجہ حرارت کو قابو رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، جس کی وجہ سے پسینہ آتا ہے اور جسم کا درجہ حرارت ٹھنڈا رہتا ہے۔جسم میں پانی کا تناسب برقرار رہنےکے باعث نہ صرف انسانی اعضا صحیح طریقے سے کام کرتے ہیں بلکہ جان لیوا ہیٹ سٹروک سے بھی بچنے میں مدد ملتی ہے۔طبی ماہرین کاکہنا ہے کہ کوشش کریں کہ ایک دن میں کم از کم آٹھ سے دس گلاس پانی کے پیئیں۔

ٹھنڈی غذا کا استعمال

روز مرہ کی روٹین میں ایسی سبزیوں یا پھلوں کا استعمال کریں جن میں قدرتی طور پر پانی زیادہ ہو جیسے کہ کھیرا، تربوز، مالٹے اور سلاد کے پتے۔ ایسا کرنے سے جسم میں پانی کا لیول برقرار رہتا ہے اور وٹامن اور منرلز بھی ملتی رہتی ہیں۔

مصالحہ دار کھانوں سے پرہیز

مصالحہ دار کھانوں سے نہ صرف جسم کا درجہ حرارت بڑھتا ہے بلکہ گرمی بھی محسوس ہوتی ہے لہٰذا ضروری ہے کہ موسم گرما میں مصالحہدار کھانوں کھانوں سے حتی المقدور پرہیز کریں۔اگر آپ کو مصالحہ دار کھانے پسند ہیں تو کوشش کریں کہ کم مرچوں والی خوراک کھائیں۔

الیکٹرولائٹس پر مبنی غذا کا استعمال

جسم میں پانی کالیول برقرار رکھنے کے لیے الیکٹرولائٹس جیسے سوڈیم، پوٹاشیم اور میگنیزیم انتہائی ضروری ہیں ،کوشش کریں کہ موسم گرما میں کیلے، ناریل کا پانی، سبز پتوں والی سبزیاں اور دہی کا استعمال کریں جن میں الیکٹرولائٹس بھی بھرپور مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔موسم گرم ہو یا پھر جسمانی ورزش زیادہ ہونے کی صورت میں بھی ان غذاؤں کا استعمال کریں۔

کیفین اور الکوہل کا کم سے کم استعمال

کیفین اور الکوہل دونوں کا استعمال ہی جسم میں پانی کے تناسب میں کمی کا باعث بنتا ہے اور جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔مناسب ہے کہ گرمی کے موسم میں ایسے مشروبات کا کم سے کم استعمال کریں اور اس کے بجائے پانی کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں والی چائے پیئیں۔

گرمی کا توڑ سمجھے جانے والے مشروبات

کیری کا شربت: گرمیوں کے موسم میں کیری کا شربت جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے انتہائی ضروری ہے، اس میں موجود اجزا جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں

لیموں پانی:گرمیوں کے موسم میں لیموں پانی کا استعمال بھی بے حد ضروری ہے، لیموں پانی کا استعمال جسم کو نہ صرف ہیٹ اسٹروک سے بچاتا ہے بلکہ گلوکوز کا لیول بھی برقرار رکھتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں روزانہ 2 گلاس لیموں پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔

ناریل پانی:ماہرین صحت کے مطابق گرمیوں میں روزانہ دن میں 2 سے 3 مرتبہ ناریل پانی پینا چاہیے کیونکہ اس کی وجہ سے نہ صرف جسم کا درجہ حرارت کم رہتا ہے بلکہ بھرپور مقدار میں معدنیات بھی حاصل ہوتی ہیں۔

پیاز کا استعمال:گرمیوں میں پیاز کا استعمال بھی بے حد ضروری ہے کیونکہ اس میں شامل اجزا لو سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں لہذا روزانہ سلاد یا چٹنی کے ساتھ پیاز کا استعمال کرنا نہ بھولیں۔

لسی:ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں لسی کا استعمال بھی لو اور ہیٹ اسٹروک سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے لہذا ہمیں لسی کا استعمال بھی رکھنا چاہیے۔

آلوچہ:گرمیوں کے موسم میں آلوچے کا استعمال جسم کو اہم معدنیات فراہم کرتا ہے جو پسینہ نکلنے سے ضائع ہوجاتے ہیں اس کے علاوہ آلوچہ لو سے بچاؤ میں بھی مددگار ہوتے ہیں۔

گرمیوں میں اس طرح کی معتدل اور صحت بخش غذائوں کا استعمال صحت کو سنگین مسائل سے محفوظ رکھنے میں ثابت ہوتا ہے،چنانچہ بڑھتی ہوئی شدید گرمی کے پیش نظر اس طرح کی ڈائٹ کو اپنانے کے لیے ابھی سے ہی تیاریاں کرنا شروع کردیں۔

Share With:
Rate This Article
Tags