Homeپاکستانلاہور ہائیکورٹ: پرائیویٹ سکولز کی نئے سرے سے رجسٹریشن کرنیکی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ: پرائیویٹ سکولز کی نئے سرے سے رجسٹریشن کرنیکی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ: پرائیویٹ سکولز کی نئے سرے سے رجسٹریشن کرنیکی ہدایت

لاہور:(سنو نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو پرائیویٹ سکولز کی نئے سرے سے رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے پرائیویٹ سکولز کو بچوں کے لیے بسیں خریدنے کی ہدایت کردی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پچاس فیصد بچے گھر سے سکولز ان بسیوں پر سفر کرنے کو یقینی بنائیں گے، عدالت نے دو سال قبل محکمہ سکول ایجوکیشن کو پرائیویٹ سکولز کے بچوں کے لیے بسیں خریدنے کا حکم دیا تھا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے اس حکم پر عملدرآمد نہیں کروایا، عدالت نے اسلام آباد لاہور موٹروے پر کھجور کے درخت لگانے سے بھی روک دیا، عدالت نے موٹروے ،محکمہ جنگلات ،پی ایچ اے ،نیشنل ہائی وے اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ہدایات جاری کیں ہیں۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل ممبر کے مطابق چھتوں پر پودے لگانے کی مہم شروع ہوچکی ہے، کالجز کی چھتوں پر پودے اور گارڈن بنائے جا رہے ہیں، عدالت نے جوہر ٹاؤن کے علاقے میں محکمہ ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی ستھرائی کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

ایکسپو سینٹر کے گرد صفائی ستھرائی کے بعد پودے لگائیں جائیں، جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

Share With:
Rate This Article