Homeتازہ ترینکپتان شان مسعود کی سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی

کپتان شان مسعود کی سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی

شان مسعود

کپتان شان مسعود کی سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی

لاہور(سنو نیوز) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی ہو گئی، ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا سینٹرل کنٹریکٹ ڈی سے بی کیٹیگری میں اپ گریڈ کر دیا گیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بورڈ پالیسی کے تحت شان مسعود کے کپتان بننے پر کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے روانہ ہو گئی ہے، قومی کرکٹ کے تمام کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی بروقت پہنچ گئے تھے۔


کھلاڑی لاہور ایئرپورٹ کے لئے بس نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے بذریعہ بس روانہ ہوئے، قومی کرکٹ ٹیم سخت سیکورٹی حصار میں ائیر پورٹ روانہ ہوئی، سیکورٹی اہلکار بھی نیشنل کرکڑ اکیڈمی پہنچ گئے۔

پاکستانی ٹیم کا 31 رکنی دستہ آسٹریلیا روانہ ہوا، جس میں ٹیم آفیشلز، کوچنگ سٹاف سمیت کھلاڑیوں شامل ہیں، شان مسعود کی قیادت میں 18 رکنی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوئی ہے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے روانہ ہونے والے سکوڈ میں 13 آفیشل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان سپر لیگ 9 کا پلیئر ڈرافٹ 13 دسمبر کو ہوگا

ٹیم میں بابر اعظم، سرفراز احمد حسن علی، امام الحق، ابرار احمد، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، افتخار احمد، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر، محمد رضوان، سعود شکیل 18 رکنی ٹیم میں شامل ہیں۔

ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ، بولنگ کوچ عمر گل، ٹیم منیجر نوید اکرم چینہ، اسسٹنٹ ٹیم منیجر منصور رانا، میڈیا منیجر رضاء راشد، سپن بولنگ کوچ سعید انور بھی قومی سکواڈ کے ساتھ روانہ ہوئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں 3 ٹیسٹ میچ کی سیریز کھیلے گی،قومی کرکٹ ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر کو پرتھ میں کھیلی گی، دوسرانڑیسٹ میچ 26 دسمبر ملبرن میں کھیلے گی،تیسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو سڈنی میں کھیلے گی،ایمریٹس ایئر لائنز کی پرواز ایک گھنٹہ تاخیر ہونے پر ٹیم بھی تاخیر سے روانہ ہوئی۔

Share With:
Rate This Article