Homeکاروبارکیا اسٹونک کے بعد پیوگٹ کی قیمت بھی گرگئی

کیا اسٹونک کے بعد پیوگٹ کی قیمت بھی گرگئی

کیا اسٹونک کے بعد پیوگٹ کی قیمت بھی گرگئی

کیا اسٹونک کے بعد پیوگٹ کی قیمت بھی گرگئی

لاہور:(ویب ڈیسک )کیا کی جانب سے اسٹونک ماڈل کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد پیوگٹ 2008 کی قیمت میں بھی کمی کردی گئی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق Kia، اور Cherry کی گاڑیوں کے بعد، Peugeot پاکستان نے حال ہی میں اپنی کراس اوور SUV، Peugeot 2008 کے دو مختلف ویرینٹس کے لیے قیمتوں میں پانچ لاکھ روپے تک کی نمایاں کمی کا اعلان کرکے اسے مزید پرکشش اور ممکنہ خریداروں کے لیے قابل رسائی بنایا گیا ہے۔

Peugeot ایکٹو ویرینٹ کی 69 لاکھ پچاس ہزار سے ساڑھے تین لاکھ روپے سستی ہونے کے بعد 66 لاکھ روپے تک آگئی ہے۔ اگر آپ قسطوں کے ذریعے گاڑی خریدنا چاہتے ہیں تو آپ کو یہ گاڑی 75 لاکھ پچاس ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

جہاں تک allureویرینٹ کا تعلق ہے، اس کی قیمت ساڑھے چار لاکھ روپے کم ہوکر 77لاکھ سے 72 لاکھ پچاس ہزار روپے پر آگئی ہے۔قسطوں پر خریدنے والے خواہشمند افراد کے لیے یہ گاڑی 83 لاکھ روپے میں دستیاب ہے۔

اس سے قبل ’کیا‘ کمپنی نے اپنی گاڑی اسٹونک کی قیمت میں اچانک 15 لاکھ 13 ہزار روپے کی کمی کر دی۔

اسلام آباد میں کیا کمپنی کے مینیجر سیلز محمد سلمان نے بتایا کہ پیر کی صبح اچانک کمپنی کی طرف سے ہدایت آئی کہ کیا اسٹونک کی قیمت 62 لاکھ 80 ہزار سے کم کر کے 47 لاکھ 67 ہزار روپے کر دی گئی ہے اس طرح ایک ہی دن میں گاڑی کی قیمت میں 15 لاکھ 13 ہزار روپے کی کمی کر دی گئی۔

مینیجر سیلز نے بتایا کہ ابھی تک یہ تو معلوم نہیں ہو سکا کہ گاڑی کی قیمت کم کیوں کی گئی تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ قیمت لمیٹڈ اسٹاک پر کم کی گئی ہے اور اسٹاک میں موجود گاڑیاں فروخت ہونے پر آفر ختم کر دی جائے گی۔

محمد سلمان نے بتایا کہ پیر کی صبح سے کیا کے تمام شوروم پر گاہکوں کا رش بڑھ گیا اور جس شوروم میں لوگ صرف گاڑیاں دیکھنے آتے تھے آج وہاں لوگ دیکھے بغیر ہی گاڑی بک کرا رہے ہیں۔ کمپنی کی طرف سے اس آفر سے لوگوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔

ڈالر کی قیمتوں میں کمی سمیت دیگر عوامل کی وجہ سے پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے جس کے باعث آٹو موبائل انڈسٹری کو فروغ حاصل ہورہا ہے،دوسری کمپنیوں کے مقابلے میں پاکستانی گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے بھی خریداروں کو متوجہ کرنے کے لیے اس طرح سے قیمتیں کم کرنا پڑتی ہیں۔

Share With:
Rate This Article