Homeتازہ ترینسونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Gold Price in Pakistan

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور: (رپورٹ، آصف علی) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں جنگ کا دائرہ وسیع ہونے کے باعث سونے کی طلب بڑھتی جا رہی ہے۔پاکستا ن میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

لندن کی گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونا 40 ڈالر مہنگا ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار 254 ڈالر فی اونس کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ٹریڈرز کا کہنا ہے روس یوکرین جنگ اور اسرائیل حماس جنگ کے باعث سرمایہ کار اپنا پیسہ اسٹاک اور کرنسی مارکیٹ سے نکال کر گولڈ مارکیٹ کی طرف آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سونے کی قیمت میں فی تولہ اضافہ ریکارڈ

صرافہ مارکیٹ کے تجزیہ نگاروں کے مطابق سونا کی خریداری آج بھی ایک محفوظ ترین سرمایہ کاری ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کا اثر پاکستان پر بھی نظر آیا۔ مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 3800 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں 24 قیراط کا ایک تولہ سونا 2 لاکھ 34 ہزار 800 روپے میں فروخت ہوا۔

24 قیراط کے دس گرام سونے کے بھاؤ دو لاکھ ایک ہزار 303 روپے پر پہنچ گئے ہیں۔ 22 قیراط کے دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 528 روپے پر بند ہوئی۔

Share With:
Rate This Article