Homeکھیلکرکٹضابطہ اخلاق کی خلاف وزری ،جسپریت بمراہ کو جرمانہ

ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری ،جسپریت بمراہ کو جرمانہ

ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری ،جسپریت بمراہ کو جرمانہ

ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری ،جسپریت بمراہ کو جرمانہ

حیدر آباد:(ویب ڈیسک )انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کی سرزنش کرتے ہوئے میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ کردیا۔

میڈیا کے مطابق مطابق جسپریت بمراہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں جان بوجھ کر بلے باز اولی پوپ کے راستے میں آئے تھے جس وجہ سے بلے باز کے ساتھ ان کا نامناسب جسمانی رابطہ ہوا ،انہوںنے آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کی ، بھارتی کھلاڑی آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.12 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

آئی سی سی قانون کے مطابق کھلاڑی کو امپائر، میچ ریفری یا دیگر کے ساتھ نامناسب جسمانی رابطے پر سزا دی جاتی ہے۔خلاف ورزی کرنے پر بھارتی باؤلر جسپریت بمراہ کے ریکارڈ میں ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ کا بھی اضافہ کردیا گیا ۔

جسپریت بمراہ نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری رچی رچرڈسن کی تجویز کردہ سزا منظور کرلی ہے۔واضح رہے کہ لیول ون کی خلاف ورزی کرنے کی زیادہ سے زیادہ سزا میچ فیس پر 50 فیصد جرمانہ ہے۔

انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 28 رنز سے شکست دے دی۔اولی پاپ کے ناقابل شکست 196رنز۔

حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پہلی اننگز میں بین اسٹوکس کے سوا انگلش بلے باز بھارتی باؤلنگ کے خلاف کچھ خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 246رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

اسٹوکس نے 70، جونی بیئراسٹو نے 37 اور بین ڈکٹ نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا اور روی چندرن ایشون نے تین، تین جبکہ اکشر پٹیل اور جسپریت بمراہ نے دو، دو وکٹیں لیں۔جواب میں میزبان بھارت کے نوجوان اوپنر یشاوی جیسوال نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 74 گیندوں پر 80 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ویسٹ انڈیز فاتح، آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست

لوکیش راہُل نے 86 اور رویندرا جدیجا نے 87 جبکہ سریکار بھرت اور اکشر پٹیل نے بھی بالترتیب 41 اور 44 رنز کی باریاں کھیلیں جس کی بدولت بھارتی ٹیم نے پہلی اننگز میں 436 رنز بنائے اور 190 رنز کی برتری حاصل کی۔انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 4 جبکہ ٹام ہارٹلی اور ریحان احمد نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

بھارت کی بھاری برتری کو دیکھتے ہوئے میچ میں انگلینڈ کی شکست کے امکانات نظر آنے لگے تھے لیکن اولی پوپ نے شاندار بیٹنگ سے تن تنہا میچ کا نقشہ بدل دیا۔

26 سالہ بلے باز نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 196 رنز کی اننگز کھیلی لیکن بدقسمتی سے وہ ڈبل سنچری مکمل نہ کر سکے اور بمراہ نے انہیں بولڈ کردیا۔انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 420 رنز بنائے اور بھارت کو میچ میں فتح کے لیے 231 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 42 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن 119 رنز تک پہنچتے پہنچتے میزبان ٹیم 7 وکٹیں گنوا بیٹھی۔

اس موقع پر سریکار بھرت کا ساتھ دینے ایشون آئے اور دونوں نے 57 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کی جیت کی امید دوبارہ پیدا کردی لیکن بہترین باؤلنگ کرنے والے ہارٹلی نے ایک مرتبہ پھر کپتان کی امیدوں پر پورا اترے ہوئے محض تین گیندوں کے فرق سے بھرت اور ایشون کو آؤٹ کر کے بھارت کو 9 وکٹوں سے محروم کردیا۔

آخری وکٹ کے لیے سراج اور بمراہ نے 25 رنز بنائے لیکن ہارٹلی نے سراج کا کام تمام کر کے اپنی ٹیم کو 28 رنز کی شاندار فتح سے ہمکنار کرا دیا۔پہلا میچ کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر ہارٹلی نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 62 رنز کے عوض 7 وکٹوں سمیت مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں۔196 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے والے اولی پوپ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Share With:
Rate This Article