Homeپاکستانشناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

شناختی کارڈ/فائل فوٹو

شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور: (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے ایک اور آسانی فراہم کر دی۔


تفصیلات کے مطابق نادرا نے ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت بغیر کسی اضافی فیس کے 23 دن سے کم کر کے صرف 15 دن کر دی ہے، شہری شناختی کارڈ بنوانے کے لیے ارجنٹ درخواست کسی بھی نادرا آفس میں جمع کرائیں اور صرف 15 دن میں شناختی کارڈ حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد آفریدی، شاہین شاہ کی حمایت میں سامنے آگئے

اس سے قبل مختلف کیٹیگری کے شناختی کارڈ بنانے کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے نئی فیسوں کا اعلان کیا تھا۔

رواں ماہ سے لاگو ان فیسوں میں نارمل شناختی کا 750 روپے میں جبکہ ارجنٹ کی فیس 1500 وصول کی جارہی ہے، اس کے علاوہ ایگزیکٹو شناختی کارڈ بنانے کے لئے 2500 روپے چارج کیے جارہے ہیں۔

Share With:
Rate This Article