Homeتازہ ترینعلی امین گنڈا پور تھانہ بنی گالا میں درج مقدمے سے بری

علی امین گنڈا پور تھانہ بنی گالا میں درج مقدمے سے بری

cm kpk ali amin gandapur

علی امین گنڈا پور تھانہ بنی گالا میں درج مقدمے سے بری

اسلام آباد: (سنو نیوز) تھانہ بنی گالا میں درج مقدمے میں علی امین گنڈر پور سمیت تمام ملزمان بری ہوگئے، مدعی مقدمہ کے معاف کرنے کے بعد وزیراعلیٰ کے پی سمیت تمام ملزمان مقدمے سے بری ہوگئے۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بنی گالا میں درج مقدمہ پر سول جج قدرت اللہ نے سماعت کی اور تمام ملزمان کو مقدمے سے بری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

مقدمے کا مدعی عامر زمان اپنے وکیل رضوان اعظم عباسی کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ وقوعے میں زخمی ہونے والا بندہ ملک سے باہر ہے۔

مدعی مقدمہ کے بیان پر عدالت نے مدعی کو زخمی ہونے والے شخص کی سکائیپ آئی ڈی طلب کی کہ عدالت سکائیپ کے ذریعے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کا بیان ریکارڈ کرے گی۔

مدعی مقدمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور 109 کی حد تک تھے، ان سے کمپرومائز ہوچکا ہے اور نامزد ملزمان کو بھی معاف کردیا ہے، جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور سمیت تمام ملزمان کو مقدمے سے بری کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پورکی عمران خان سے ملاقات

عدالت کی جانب سے بیرون ملک ہونے کے باعث متاثرہ شخص محمد ولید کا آن لائن بیان لیا گیا، عدالت نے محمد ولید سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اس مقدمے میں راضی نامہ کرلیا ہے؟

عدالت کے استفسار کرنے پر متاثرہ شخص محمد ولید نے عدالت کو بتایا کہ جی میں نے فی سبیل اللہ معاف کردیا ہے، متاثرہ شخص کا بیان سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا اور علی امین گنڈا پور سمیت تمام نامزد ملزمان کو مقدمے سے بری کردیا۔

Share With:
Rate This Article