Homeپاکستانقاتل ڈور سے بچانے کے لیے حفاظتی وائرز لگانے کی مہم کا آغاز

قاتل ڈور سے بچانے کے لیے حفاظتی وائرز لگانے کی مہم کا آغاز

قاتل ڈور سے بچانے کے لیے حفاظتی وائرز لگانے کی مہم کا آغاز

قاتل ڈور سے بچانے کے لیے حفاظتی وائرز لگانے کی مہم کا آغاز

لاہور: (ویب ڈیسک )شہریوں کو خونی ڈور سے بچانے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے موٹرسائیکلوں پر حفاظتی وائر گارڈز نصب کرنے کی مہم کا آغاز۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آبشار خدمت مرکز میں سیفٹی وائر گارڈ مہم کا آغاز کیا،انہوں نے ٹریفک پولیس اور سیفی وائر گارڈ کی پابندی کرنے کی ہدایت کی ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اس دوران دھاتی ڈور سے بچاؤ کے لئے سیفٹی وائرز شہریوں میں تقسیم کیں اور موٹر بائیکس سواروں کو سیفٹی وائر گارڈ نہ اتارنے کی ہدایت بھی کی۔

اس کے علاوہ مریم نواز نے آبشار خدمت مرکز کا دورہ کرتے ہوئے مختلف کاونٹرکا معائنہ کیا،وزیراعلی نے سیلف آپریٹنگ سسٹم کا جائزہ بھی لیا اور آٹومیٹڈ سٹیمولیٹر پر ڈرائیور بھی کی۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موٹرسائیکل پر سیفٹی وائرز عوام کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں تاہم جنہوں نے سیفٹی وائرز نہیں لگائے تو اُن کا چالان نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

فیصل آباد میں قاتل ڈور ایک اور زندگی نگل گئی

Share With:
Rate This Article