Homeکاروبارسونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ

سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ

سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ

سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ

کراچی :(رپورٹ ،آصف علی)سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ رک نہ سکا،گولڈ مارکیٹ میں سونا 100 روپے مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار 500 روپے پر پہنچ گئی جبکہ 24 قیراط کے دس گرام سونے کے بھاؤ میں 86 روپے کا اضافہ ہوا۔

دس گرام سونا ایک لاکھ 96 ہزار 760 روپے میں فروخت ہوا، 22 قیراط کے دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار 363 روپے پر بند ہوئی۔

گذشہ روز سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعدتولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار 400 روپے تک جاپہنچی تھی۔

دو دن قبل گولڈ مارکیٹ میں استحکام رہا تھا اور سونے کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی

Share With:
Rate This Article