Homeپاکستانموسم بارے محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

موسم بارے محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

موسم بارے محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

لاہور:(سنو نیوز) سردی اور دھند نے شہر لاہور کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، آج مطلع ابر آلود رہے گا، دھند کی وجہ سے لاہور شہر میں حد نگاہ 300 میٹر ہے جبکہ لاہور سے باہر موٹروے پر حد نگاہ 10 میٹر رہ گئی۔

اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ،ساہیوال ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال ،ملتان ،بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم سکھر ، تھر پارکر ، عمرکوٹ، میر پور خاص ، مٹھی، کراچی ، ٹھٹھہ، بدین ، حید رآباد اور سانگھڑ میںآند ھی/تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، آج ریکارڈ کیےگئے کم سے کم درجہ حرارت میں لہہ منفی 06 ، سکردو منفی 04، کالام منفی 02، قلات ، ہنزہ اور گوپس میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موٹروے ایم 3، ایم 4 ایم 5 بند رہے گی، آج کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ ائیر کولٹی انڈ یکس انتہائی خطرناک حد تک جا پہنچا ہے۔


لاہور کا ائیر انڈیکس 265 تک پہنچ گیا، دہلی کا دوسرا نمبر جبکہ کوکلتہ تیسرے نمبر پر موجود ہے، لاہورفضائی آلودگی میں بدستور سرفہرست ہے، صوبائی دارالحکومت میں آج بھی بازار چار بجے کے بعد کھلیں گے، مال روڈ پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے بند ہے صرف سائیکل سوار ہی شاہراہ پر آسکیں گے۔

ملتان اور اسکے گردونواح میں سموگ کا راج برقرار ہے،فضا میں آلودگی کی شرح 468پوائنٹس ریکارڈ کی گئی ہے،ملتان میںآج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب لاہور دُھند کی شدت میں کمی کے باعث موٹروے M -1 پشاور سے صوابی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے اوپن کر دی گئی ہے، لاہور موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے، لاہور شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں، گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

Share With:
Rate This Article
Tags