Homeکھیلباکسنگایشین گیمز باکسنگ : پاکستانی باکسرمحمد قاسم خان کی شاندار فتح

ایشین گیمز باکسنگ : پاکستانی باکسرمحمد قاسم خان کی شاندار فتح

ایشین گیمز باکسنگ : پاکستانی باکسرمحمد قاسم خان کی شاندار فتح

ایشین گیمز باکسنگ : پاکستانی باکسرمحمد قاسم خان کی شاندار فتح

ہانگ ژو: (اے پی پی) ایشین گیمز باکسنگ ایونٹ میں پاکستانی باکسر محمد قاسم خان نے متحدہ عرب امارات کے باکسرالزامی نواف کو ہرا دیا ہے۔

چین کے شہر ہانگ ژو میں جاری مینز باکسنگ ایونٹ میں 57 کلوگرام ویٹ کیٹگری مقابلے میں پاکستانی باکسرمحمد قاسم خان نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے باکسرالزامی نواف کو زیر کر کے کامیابی اپنے نام کی، محمد قاسم نے اپنے حریف پر مختلف رائونڈز میں گنتی بھی کرائی۔

باکسنگ ایونٹ میں پاکستان سے چار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں تین مرد اور ایک خاتون باکسر شامل ہیں،مرد کھلاڑیوں میں زوہیب رشید ( 51 کلوگرام)، محمد قاسم (57 کلوگرام)، ابراہیم (63 کلوگرام) اور خواتین کھلاڑی فاطمہ زہرہ ( 57 کلوگرام )مقابلوں میں قسمت آزمائی کریں گی۔

باکسنگ کے ایونٹ میں 45 ملکوں کے باکسرز حصہ لے رہے ہیں۔پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض ارشد حسین انجام دے رہے ہیں ۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے ٹیکنیکل آفیشل سید محمد جمشید کاظمی نے کہاکہ ہماری باکسنگ ٹیم پاکستان کےلئے میڈل حاصل کرے گی،پوری قوم سے دعائوں کی اپیل ہے ۔

Share With:
Rate This Article