Homeپاکستانبارش سے موسم خوشگوار، محکمہ موسمیات کی بڑٰی پیشگوئی

بارش سے موسم خوشگوار، محکمہ موسمیات کی بڑٰی پیشگوئی

بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو جانے کے بعد مزید بارش کی پیش گوئی

بارش سے موسم خوشگوار، محکمہ موسمیات کی بڑٰی پیشگوئی

لاہور: (سنو نیوز) محکمہ موسمایت نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو جانے کے بعد مزید بارش کی پیش گوئی کر دی ہے، صبح ہونے والی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات، میانوالی، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، ساہیوال اور ڈی جی خان میں تیز بارش اور آندھی چلنے کی توقع ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں علی الصبح سے ہی گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، گڑھی شاہو، مال روڈ پر بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

اسکے علاوہ فیصل آباد، چنیوٹ، ساہیوال، شیخوپورہ، قصور، کاہنہ، اوکاڑہ، بصیرپور، پتوکی، رینالہ خورد میں بادل برس پڑے جبکہ بھوآنہ، شرقپور اور لالیاں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

بارش کے باعث کئی فیڈرز ٹرپ کر جانے کی وجہ سے متعدد علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

ادھر وادی نیلم میں بھی بارش سے موسم انتہائی سہانا ہوگیا، وادی کے سیاحتی مقام رتی گلی میں پہلی برف باری سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخواہ، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

دیر، سوات، چترال، مانسہرہ، ایبٹ آباد، سیالکوٹ، سوات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

Share With:
Rate This Article