Homeتازہ تریناعصام الحق کا نوجوان کھلاڑیوں بارے بڑا اعلان

اعصام الحق کا نوجوان کھلاڑیوں بارے بڑا اعلان

aisam ul haq

اعصام الحق کا نوجوان کھلاڑیوں بارے بڑا اعلان

لاہور:(سنو نیوز) ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق نے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ میں یہ عہدہ قبول کرتے ہوئے بہت خوشی اور فخر محسوس کررہا ہوں۔ پوری کوشش ہوگی کہ نوجوانوں کو ٹینس کی طرف لاؤں اور انھیں پلیٹ فارم دوں۔

ان کا کہنا تھا کہ عقیل خان سے بہتر پلیئر پیدا کرنے کیلئے ہمیں سسٹم بہتر کرنا ہوگا۔ میرے بطور صدر ہوتے ہوئے کوشش ہوگی کہ کھلاڑیوں کو عزت ملے۔ ہمیں کافی کوششوں کے بعد بھارت کو ڈیوس کپ کیلئے پاکستان لائے۔ نیشنل کپ کروانے کی کوششیں کریں گے کہ جس میںپرائز منی اچھی ہو۔

صدر ٹینس فیڈریشن اعصام الحق نے کہا کہ ہمارے انڈر 12 پلیئرز نے کبھی باہر ٹور نہیں کیا تو ان کو ٹور پر بھیجنے کی کوشش کریں گے۔ ٹینس کے کھلاڑیوں کے لئے جم اور دیگر سہولیات نہیں ہیں، انھیں بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ میں جیسے اپنے دور میں بطور پلیئر پاکستان کا نام روشن کرتا رہا ہوں، آگے بھی کرتا رہوں گا۔ابھی پاکستان کی طرف سے ابھی کھیلنے کا پلان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ٹینس کو نیشنل سپورٹ بنانا ہے تو اسلام آباد سے باہر دوسرے شہروں میں بھی ٹورنامنٹس کرانا ہوں گے۔ ڈیوس کپ کیلئے چار کروڑ دیے گئے، اس کا مجھے علم نہیں، وہ پچھلی فیڈریشن کے زیر نگرانی ہوئی۔

اعصام الحق نے کہا کہ اگلے چار سال میں پاکستان ٹینس کے اپ کو بہترین رزلٹ ملیں گے۔ میں خود لاہور کا ہوں تو چاہتا ہوں کہ لاہور میں بھی ٹینس کے میچز ہوں۔ پوری کوشش ہوگی کہ اگلے چار سالوں میں پاکستان میں اے ٹی پی ٹورنامنٹ کرائیں۔ بڑے ٹینس کے کھلاڑیوں کو بلا کر نمائشی میچ کرائیں تاکہ ٹینس کی پاکستان میں اچھی پروموشن ہوسکے۔ نیشنل ٹینس سنٹر کو بہتر کرنے کیلئے بجٹ پر سائن کردیے ہیں، امید ہے جلد کام شروع ہوگا۔

Share With:
Rate This Article