Homeدلچسب اور عجیبمصری دولہا کا اپنی بیوی پر پیسے پھینکنے کا متنازع کلپ وائرل

مصری دولہا کا اپنی بیوی پر پیسے پھینکنے کا متنازع کلپ وائرل

Social Media viral video

مصری دولہا کا اپنی بیوی پر پیسے پھینکنے کا متنازع کلپ وائرل

قاہرہ: (سنو نیوز) مصر میں ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ایک کلپ نے بڑے پیمانے پر تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ اس میں ایک دولہا اپنی بیوی پر اپنی شادی کی تقریب کے دوران پیسے پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔

عرب کپڑوں میں ملبوس دولہا اپنی مصری دلہن پر پیسے پھینکتے ہوئے ویڈیو میں نظر آ رہا ہے، اس نے جیسے ہی پیسے پھینکے وہاں موجود باراتیوں کی بری تعداد پیسے لوٹنے پہنچ گئی۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

مصری میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں شادیوں میں پیسے پھینکنے کا رواج ان کے رسم و رواج کے مطابق معاملہ ہے۔ دلہن نے تصدیق کی کہ اس کا دولہا ایک نوجوان مصری ہے، لیکن وہ بچپن سے سعودی عرب میں رہ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے ساتھ دھوم مچی ہوئی ہے، جسے صارفین نے بڑے پیمانے پر پھیلا دیا ہے۔ اس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایکس پلیٹ فارم (سابقہ ​​ٹویٹر) کے ایک پیج پر 3 ملین سے زیادہ صارفین نے اس پر اظہار خیال کیا ہے۔

سوشل میڈیا کے بہت سے صارفین کا خیال ہےکہ دولہا کا رویہ دلہن کے لیے توہین آمیز تھا۔ کچھ لوگوں نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے دلہن کو نائٹ کلبوں کی ایک رقاصہ قرار دیا۔

دوسری جانب مصری میڈیا نے شادی کے مہمانوں میں سے ایک کے حوالے سے بتایا کہ دولہا اپنی خوشی کا اظہار اپنے انداز میں کرنا چاہتا تھا، اور اپنی دلہن پر پیسے پھینکنا ذاتی آزادی کا معاملہ تھا۔

متضاد آرا کے علاوہ کچھ لوگوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر شادی کی ویڈیوز پوسٹ کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے کیونکہ دولہا اور دلہن کو پرائیویسی کا حق حاصل ہے۔

Share With:
Rate This Article