Homeتازہ ترینایران کا 9 سال بعد عمرہ زائرین سعودی عرب بھیجنے کا اعلان

ایران کا 9 سال بعد عمرہ زائرین سعودی عرب بھیجنے کا اعلان

Khana-Kaba

ایران کا 9 سال بعد عمرہ زائرین سعودی عرب بھیجنے کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) ایران نے 9 سال کے وقفے کے بعد سعودی عرب میں عمرہ زائرین کے سفر کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، ایران نے 5000 ہزار عمراہ زائرین کو بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

حج آپریشنز کی نگرانی کرنے والے محمد حسین عجلیان نے ایران بھر کے مختلف شہروں سے 11 پروازوں کے انتظامات کی تصدیق کی ہے، یہ سفر پیر کے روز مشہد سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد زاہدان اور اہواز جیسے دیگر اہم شہروں سے روانگی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان ،عام تعطیل کا اعلان

آخری پرواز 2 مئی کو مشہد سے روانہ ہوگی، جو عمرہ زائرین کے اس مرحلے کا اختتام ہوگا، یہ پیش رفت دسمبر میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی کشیدگی میں کمی کے بعد ہوئی تھی، جس سے عمرہ کے منصوبوں کی بحالی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

پچھلے اختلافات، جیسے داخلے کے اجازت نامے سے متعلق مسائل، کامیابی کے ساتھ حل ہو چکے ہیں، جس سے حج اور عمرہ کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ مثبت قدم دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے، خاص طور پر 2023 میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد یہ بہت بڑا اعلان سمجھا جارہا ہے کہ ایران اب عمرہ زائرین کو سعودی عرب بھیجے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایران اسرائیل کشیدگی:جی7 اجلاس،عالمی رہنماؤں کاردعمل

Share With:
Rate This Article