Homeکھیلرائزنگ پنجاب گیمز 2024:والی بال فائنل فیصل آباد ڈویژن کے نام

رائزنگ پنجاب گیمز 2024:والی بال فائنل فیصل آباد ڈویژن کے نام

رائزنگ پنجاب گیمز 2024:والی بال فائنل فیصل آباد ڈویژن کے نام

رائزنگ پنجاب گیمز 2024:والی بال فائنل فیصل آباد ڈویژن کے نام

لاہور:(سنونیوز)اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام رائزنگ پنجاب گیمز2024 ء میں والی بال فائنل مقابلہ، فیصل آباد ڈویژن نے گوجرانوالہ کو3-0سے ہراکر فائنل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق فائنل کے مہمان خصوصی مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض اور ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل تھے،ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے ونرٹیم فیصل آباد کو ٹرافی اور 15لاکھ کا انعام جبکہ رنراپ ٹیم گوجرانوالہ ڈویژن کو10لاکھ روپے انعام دیا۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے ،اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائزنگ پنجاب گیمز کے ٹاپ کھلاڑیوں کو ایک سال کیلئے 70،50 اور 30ہزار روپے کے ماہانہ وظائف دیئے جائیں گے،پہلی مرتبہ کھلاڑیوں کو بڑی انعامی رقوم دینے کامقصد سپورٹس کی ترقی ہے، رائزنگ پنجاب گیمز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔

اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز راناندیم انجم ،پنجاب کے تمام ڈویژنل سپورٹس افسران ،ڈائریکٹر ٹورنامنٹ رؤف باجوہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء الرحمن خان بھی موجود تھے.

اس سے قبل صوبائی مشیر کھیل وہاب ریاض نے پنجاب گیمز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں کروڑوں روپے کی انعامی رقم تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:

محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی لگانے کا فیصلہ

ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے پنجاب رائزنگ سٹار گیمز کی تیاریوں کے حوالے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر کھیل وہاب ریاض نے کہا کہ پنجاب رائزنگ سٹار گیمز سے باصلاحیت نوجوانوں کو کھیلوں کی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ گیمز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں کروڑوں روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت 18ڈسپلن میں مقابلے ہوں گے۔پہلے مرحلے میں چھ گیمز کے مقابلے نشترپارک سپوٹس کمپلیکس میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام ڈویژنز سے سینکڑوں بوائز اینڈ گرلز کھلاڑی حصہ لیں گے۔ پنجاب سپورٹس بورڈ کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر سے کئی باصلاحیت ایتھلیٹس سامنے آئیں گے۔جبکہ سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے کہا کہ کھلاڑی مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کریں گے۔

Share With:
Rate This Article