Homeتازہ تریننذیرناجی قضائے الٰہی سےانتقال کر گئے

نذیرناجی قضائے الٰہی سےانتقال کر گئے

nazir naji

نذیرناجی قضائے الٰہی سےانتقال کر گئے

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف صحافی، کالم نویس اور تجزیہ نگار نذیر ناجی قضائے الٰہی سےانتقال کر گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

ذرائع کے مطابق نذیر ناجی لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ مرحوم کی عمر 81 سال تھی۔ان کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں” ہلال امتیاز ” سے نوازا گیا تھا۔ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے نامور صحافی، ایڈیٹر و کالم نگار نذیر ناجی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نذیر ناجی منجھے ہوئے صحافی اور تجزیہ نگار تھے۔

مرتضیٰ سولنگی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ نذیر ناجی نے اپنی زندگی صحافت اور ملک کی خدمت کے لئے وقف کی۔ ان کے کالم اور تجزیئے ہمیشہ معلوماتی اور بصیرت افروز ہوتے تھے۔نذیر ناجی نے اپنے کام کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ نذیر ناجی مرحوم کے انتقال سے صحافت کی دنیا میں جو خلا پیدا ہوا ہے، وہ کبھی پورا نہیں ہوسکے گا۔ نذیر ناجی کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین!

Share With:
Rate This Article
Tags