Homeتازہ ترینہم ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں فوری رزلٹ نہیں ملتا: شاہین آفریدی

ہم ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں فوری رزلٹ نہیں ملتا: شاہین آفریدی

شاہین آفریدی

ہم ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں فوری رزلٹ نہیں ملتا: شاہین آفریدی

کرائسٹ چرچ :(ویب ڈیسک) پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں جیت اور سیریز ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ایک دم جیت نہیں ملتی کچھ پانے کے لیے کچھ کھونا پڑتا ہے، نئے کھلاڑیوں کو کھلانے کا مقصد ان کو انٹرنیشنل میچز کا تجربہ دینا تھا۔

شاہین آفریدی نے کرائسٹ چرچ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں فوری رزلٹ نہیں ملتا، کوشش ہے کہ جب انگلینڈ جائیں تو سب کی پوزیشن پتہ ہو کہ کس نے کہاں کھیلنا ہے، حسیب اللّٰہ کو بھی اس لیے موقع دیا کہ انہیں مستقبل کے لیے اعتماد ملے۔

کپتان نے کہا کہ 5 میچز میں دیکھنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کیسے تیار کریں، ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ کون کس پوزیشن پر مستحکم ہے، عباس آفریدی ایک اچھا ٹیلنٹ ہیں، ان کے ہونے سے باؤلنگ میں اور استحکام آیا ہے، صائم ایوب سے سیریز میں اچھا نہیں ہو سکا لیکن وہ بھی اچھا ٹیلنٹ ہیں۔


شاہین آفریدی نے کہا کہ ہم سب پاکستان کے لیے بہتر سوچتے ہیں، کوئی ایسا نہیں جو چاہتا ہو کہ پاکستان ہار جائے، ایک دم جیت نہیں ملتی کچھ پانے کے لیے کچھ کھونا پڑتا ہے، سارے فیصلے بطور ٹیم مشورے سے ہوئے، کوئی شاہین آفریدی یا رضوان اکیلے فیصلے نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں

پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا، پانچویں ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کو شکست


شاہین آفریدی نے کہا کہ حفیظ ہمیشہ ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں، جیت میں تو ہر کوئی سپورٹ کرتا ہے، ہار میں سپورٹ کرنے والا ہو تو آپ مضبوط بنتے ہیں، ٹاپ پر پہنچنے کے لیے سیڑھی چڑھنا ہوتی ہے۔

کپتان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کھلانے کا مقصد ان کو انٹرنیشنل میچز کا تجربہ دینا ہوتا ہے تاکہ وہ تیار ہو سکیں، ہم نے بطور باؤلنگ اسٹرگل کی ہے۔

Share With:
Rate This Article