Homeپاکستانپاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر امریکی الزامات مسترد

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر امریکی الزامات مسترد

ترجمان وزارت خارجہ / فائل فوٹو

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر امریکی الزامات مسترد

اسلام آباد: (سنو نیوز) دفتر خارجہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق الزامات پر تجارتی اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کے امریکی فیصلے کو مسترد کر دیا۔

ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی ثبوت کے بغیر تجارتی اداروں کی ایسی فہرستیں ماضی میں بھی پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے تعلق کے الزامات پر سامنے آتی رہی ہیں، ہم تازہ ترین امریکی اقدامات کی تفصیلات سے واقف نہیں ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہم نے کئی ایسے واقعات دیکھے ہیں جہاں محض شک کی بنیاد پر فہرستیں بنائی گئیں، اس وقت بھی ملوث اشیاء کسی کنٹرول لسٹ میں نہیں تھیں لیکن انہیں تمام دفعات کے تحت حساس سمجھا جاتا تھا، ہم نے کئی بار نشاندہی کی ہے کہ اس طرح کی اشیاء کے جائز شہری تجارتی استعمال ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کو غیر ملکی ادائیگیوں میں ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں: وزیر خزانہ

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ برآمدی کنٹرول کے من مانے اطلاق سے گریز کرنا ضروری ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ٹیکنالوجی تک رسائی یقینی بنانے کے معروضی طریقہ کار کے لیے متعلقہ فریقوں کے درمیان بات چیت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے اینڈ یوزر اور اینڈ یوزر کی تصدیق کے طریقہ کار پر بات کرنے کے لیے تیار ہے، پاکستان خواہاں ہے کہ برآمدی کنٹرول کے امتیازی اطلاق سے جائز تجارتی صارفین کو نقصان نہ پہنچے، پاکستان برآمدی کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ درحقیقت عدم پھیلاؤ کے کنٹرول کو استعمال کرنے کے دعویداروں نے بعض ممالک کے لیے جدید فوجی ٹیکنالوجیز کے لیے لائسنس کی ضروریات کو ختم کر دیا ہے، یہ امتیازی سلوک ہتھیاروں کی تعمیر کا باعث بن رہا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ علاقائی ہم آہنگی پر زور دینا، عدم پھیلاؤ اور علاقائی، عالمی امن و سلامتی کے مقاصد کو یہ رویہ نقصان پہنچاتا ہے، پاکستان ایٹمی پھیلاؤ پر کنٹرولز کے سیاسی استعمال کا مخالف ہے۔

Share With:
Rate This Article