Homeتازہ ترینامریکا نے وینزویلا پر تیل کی پابندیوں میں نرمی کر دی

امریکا نے وینزویلا پر تیل کی پابندیوں میں نرمی کر دی

امریکا نے وینزویلا پر تیل کی پابندیوں میں نرمی کر دی

امریکا نے وینزویلا پر تیل کی پابندیوں میں نرمی کر دی

واشنگٹن: (سنو نیوز) وینزویلا کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اگلے سال ہونے والے ملک کے انتخابات میں بین الاقوامی مبصرین کی موجودگی کے معاہدے پر پہنچنے کے بعد، امریکہ نے جنوبی امریکی ملک کے خلاف پابندیوں کا کچھ حصہ کم کر دیا ہے۔

امریکا کے اس فیصلے سے وینزویلا کی تیل اور گیس کی صنعت اور ملک کے سونے کے خلاف پابندیاں کم ہو جائیں گی۔ تاہم وینزویلا کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق پابندیاں جاری رہیں گی ۔ خیال رہے کہ وینزویلا میں اگلے سال کی دوسری ششماہی میں قومی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

ساتھ ہی امریکا نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو وہ وینزویلا کو دوبارہ پابندیوں کی فہرست میں ڈال دے گا۔ وینزویلا کے خلاف 2019 ء کی پابندیوں کو معطل کرتے ہوئے، امریکی وزارت خزانہ نے ملک کو اگلے چھ ماہ کے لیے عالمی منڈی میں اپنا تیل فراہم کرنے کی اجازت دی ہے۔

سونے کی پابندیاں وقت کی حد کے بغیر اٹھا لی جائیں گی۔ تاہم، سونے کے میدان میں، امریکا نے پابندیاں مکمل طور پر اٹھا لی ہیں اور کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے وینزویلا کو خبردار کیا ہے کہ ملک کی حکومت کو “نومبر کے آخر تک امیدواروں کی فوری واپسی کے لیے ایک مخصوص تاریخ اور عمل کا اعلان کرنا چاہیے۔”

اسی وقت، انتھونی بلنکن نے تمام امریکی شہریوں اور وینزویلا کے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جو “غیر قانونی حراست میں ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ تمام امیدواروں کو موقع دیا جائے۔ وینزویلا کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان دو روز قبل ایک معاہدہ ہوا تھا۔

اس معاہدے کی 12 شقیں ہیں۔ “سرکاری اور نجی میڈیا تک تمام امیدواروں کی رسائی” کے ساتھ ساتھ “ملک بھر میں ان کے آزاد اور محفوظ گزرنے کی ضمانت” اس معاہدے کے آئٹمز میں شامل ہیں۔ معاہدے کے ایک حصے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وینزویلا کے لاکھوں تارکین وطن کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے شرائط فراہم کی جائیں۔

وینزویلا کی حکومت کے حامیوں نے گذشتہ ماہ امریکی اقتصادی پابندیوں کے خلاف احتجاجی مارچ کیا تھا۔ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے نکولس مادورو کے وینزویلا کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد ملک کے خلاف سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

تاہم جو بائیڈن کے دور صدارت میں دونوں ممالک کے درمیان معاندانہ تعلقات کی شدت میں کمی آئی۔ ایسا لگتا ہے کہ امریکا، وینزویلا کے بحران کو کم کرنے میں اپنے مفادات دیکھتا ہے۔ خاص طور پر وینزویلا کی ناگفتہ بہ اقتصادی صورت حال کی وجہ سے اس ملک سے ستر لاکھ سے زائد افراد نے ہجرت کی اور ان میں سے بہت سے لوگ امریکا چلے گئے۔

وینزویلا کے پاس دنیا میں تیل کے سب سے بڑے ذخائر ہیں اور جائزوں کے مطابق ملک کی تیل اور گیس کی صنعت کے خلاف امریکی پابندیوں میں کمی سے دونوں فریقوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

Share With:
Rate This Article