Homeپاکستانموسم کیسا رہیگا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

موسم کیسا رہیگا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

موسم

موسم کیسا رہیگا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

لاہور:(سنونیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا، تاہم وسطی بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا، کے پی کےصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔

پنجاب میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ مری اور گلیات میں صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم خضدار،قلات، لسبیلہ،آواران ، تربت اور خاران میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم دادو، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیراور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔

دوسری جانب کراچی میں فضائی معیار آلودہ رہنے کا بھی امکان ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج بھی سرفہرست ہے، ہوا میں آلودگی کی شرح 168 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

کرم اور وزیرستان میں ہلکی بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ میں 41 ، سبی اور شہید بینظیر آباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم چترال ، کرم اور وزیرستان میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا، صوبہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

Share With:
Rate This Article
Tags