Homeپاکستانبیرسٹر فہد ملک قتل کیس میں ملزمان کو عمر قید کی سزا

بیرسٹر فہد ملک قتل کیس میں ملزمان کو عمر قید کی سزا

بیرسٹر فہد ملک قتل کیس میں ملزمان کو عمر قید کی سزا

اسلام آباد: (سنو ٹی وی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے تینوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

اسلام آباد کے سیشن جج عطاء ربانی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزمان راجہ ارشد، نعمان کھوکھر اور ہاشم کو عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالت میں ملزمان کی حاضری لگوا کر انہیں بخشی خانے واپس بھیج دیا گیا۔

سال 2016ء میں 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب بیرسٹر فہد ملک کو قتل کیا گیا تھا، کیس کی سماعت کے دوران 4 چشم دید گواہان نے تینوں ملزمان کے خلاف بیان دیا تھا۔ مرکزی ملزم راجہ ارشد کو ملک سے فرار کی کوشش میں طورخم بارڈر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کا ٹرائل 6 سال چلا، عدالت نے گزشتہ ہفتے ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Share With:
Rate This Article