Homeپاکستانپاکستان میں آلودگی کی وجہ بھارت، ورلڈ بینک نے بھی تصدیق کردی

پاکستان میں آلودگی کی وجہ بھارت، ورلڈ بینک نے بھی تصدیق کردی

پاکستان میں آلودگی کی وجہ بھارت، ورلڈ بینک نے بھی تصدیق کردی

ورلڈ بینک نے نئی رپورٹ میں جنوبی ایشیا میں آلودگی کے چھ ائرشیڈ کی نشاندہی کی ہے۔ ان میں سے ایک شیڈ سے آلودگی ہوا کے سسٹم کے باعث بھارتی پنجاب سے پاکستان کے پنجاب میں داخل ہو رہی ہے۔

فضائی آلودگی براعظم میں یکساں طور پر نہیں پھیلتی، بلکہ بڑے ایئرشیڈز میں پھنس جاتی ہے۔ ایئر شیڈ میں آلودہ ہوائی ذرات پانی کے ذریعے دوسرے حصوں تک پہنچتے ہیں۔

ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں دریائے سندھ کے میدانی علاقے اور جنوبی سندھ میں بھی آلودگی بھارت سے ہی آ رہی ہے۔

جنوبی ایشیا میں دنیا کے 10 شہروں میں سے9 بدترین فضائی آلودگی کا گھر ہیں، جس کی وجہ سے ہر سال پورے خطے میں 20 لاکھ قبل از وقت اموات ہوتی ہیں۔ اقوام متحدہ نے آلودگی کے خاتمے کے لیےعلاقائی تعاون پر زور دیا ہے۔

Share With:
Rate This Article