Homeانٹرٹینمنٹکامیڈین ببو برال کو مداحوں سے بچھڑے تیرہ سال بیت گئے

کامیڈین ببو برال کو مداحوں سے بچھڑے تیرہ سال بیت گئے

کامیڈین ببو برال کو مداحوں سے بچھڑے تیرہ سال بیت گئے

کامیڈین ببو برال کو مداحوں سے بچھڑے تیرہ سال بیت گئے

لاہور:(سنونیوز)روتے ہوئے چہروں کو اپنے برجستہ جملوں سے ہنسا دینے والے کامیڈین ببو برال کو مداحوں سے بچھڑے تیرہ سال بیت گئے، ان کے جملے یاد کر کے آج بھی چہروں پر مسکراہٹ پھیل جاتی ہے۔

پاکستان کے اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے مقبول مزاحیہ اداکار ببو برال گجرانوالہ کے قصبے گھکھڑ منڈی میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام ایوب اختر تھا۔

ببو برال نے 1982 میں گجرانوالہ سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا اور کچھ عرصہ کے بعد لاہور منتقل ہوگئے جہاں انہوں نے باغ جناح میں اوپن ایئر تھیٹر میں کام شروع کیا۔

تین عشروں پر محیط فنی زندگی میں ببو برال نے اداکاری کے علاوہ سٹیج ڈرامے لکھے اور ہدایات کاری بھی کی۔

وہ پاکستانی سنگرز مہدی حسن، نورجہاں، نصرت فتح علی، طفیل نیازی، عالم لوہار، عنایت حسین بھٹی سمیت درجن گلوکاروں کی نقل کرتے ہوئے ان کے انداز میں آسانی سے گا بھی لیا کرتے تھے۔

ببو برال کی زندگی کی آخری فلم چناں سچی مچی تھی جبکہ ہندوستان جا کر بھی انہوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

ایوب اختر المعروف ببو برال کو زندگی کے آخری ایام میں جگر کے کنیسر، گردوں اور شوگر کے امراض کا سامنا تھا۔جس کے باعث وہ 52 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد لاہور کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

آفتاب اقبال اپنے علاوہ کسی کی عزت نہیں کرتے :سہیل احمد

Share With:
Rate This Article