Homeتازہ ترینشہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کی علیحدگی؟

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کی علیحدگی؟

Prince-William-Kate

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کی علیحدگی؟

لاہور: (ویب ڈیسک) برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ ولیم کے دوسری خاتون کے ساتھ تعلقات کی افواہیں، جنہیں اس سے قبل شاہی محل کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد نظر انداز بھی کیا گیا، ایک بار پھر سے عالمی میڈیا کی شہہ سرخیوں میں نظرآ رہی ہیں۔

امریکی پروگرام ’لیٹ شو ود سٹیون کولبیئر‘ میں میزبان نے شہزاہ ولیم کے افیئر کے تناظر میں برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے عام زندگی سے غائب رہنے پر تبصرے نے ایک مرتبہ پھر سے شاہی محل کی نیندیں حرام کر دیں۔

امریکی ٹی وی پروگرام کے میزبان سٹیون کولبیئر نے کہا: ’کیٹ مڈلٹن کے منظر عام سے ہٹ جانے سے برطانوی بادشاہت میں پوری طرح اضطراب پھیل گیا ہے۔‘ مزید امریکی پروگرام کے ہوسٹ نے کہا کہ کیٹ کی غیر موجودگی کا تعلق ان کے شوہر شہزادہ ولیم کے دوسری خاتون سے تعلقات کے باعث ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے اپنی تصویر پر معافی کیوں مانگی؟

سوشل میڈیا پر بھی شہزادی کیٹ اور شہزادہ ولیم کی طلاق کی خبریں سرگرم ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کرسمس سے ہی کیٹ مڈلٹن کے منظر عام سے غائب ہونے پر طرح طرح کی باتیں کررہے ہیں۔

میڈیا کے مطابق کچھ قیاس آرائیوں میں یہاں تک بھی کہا گیا ہے کہ ولیم اور کیٹ افیئر کی افواہوں کے باعث ایک دوسرے سے طلاق لے رہے ہیں تاہم کسی بھی ثبوت سے یہ بات کنفرم نہیں ہوتی اور محل کی طرف سے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کی طلاق کی تردید کی گئی ہے۔

William-Affair

شہزادی کیٹ کے غائب ہونے اور شہزادہ ولیم کے افئیر پر نیویارک پوسٹ، داگارڈین، ٹی ایم زید اور اوکے میگزین نے بھی رپورٹنگ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلامو فوبیا: اقوام متحدہ میں پاکستانی قرارداد منظور

اَن ٹچ میگزین نے اس مبینہ افیئر سے متعلق مزید تفصیلات شائع کیں جس پر شاہی محل کو خود مداخلت کرنا پڑی، اور انہوں نے ان تفصیلات کو مکمل غلط اور جھوٹی قرار دیا۔

دا گارڈین نے بھی شہزادہ ولیم کے اس افئیر پر خاموشی توڑ دی اور برطانوی شاہی خاندان کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ صحافیوں میں محل کا احترام اور خوف اب اتنا نہیں رہا۔

یاد رہے کے ماؤں کے عالمی دن پر شہزادی کیٹ مڈلٹن کی انکے بچوں کے ہمراہ تصویر شیئر کی گئی تھی جو ایڈیٹ تھی جس پر میڈیا میں بہت سے سوالات نے جنم لے لیا تھا۔

شاہی محل کے مطابق اگر کیٹ مڈلٹن اور ولیم میں کو کسی بڑے بحران کا سامنا ہے کہ تو یہ افواہیں سازش کے طور پر کام کررہی ہیں جس کے باعث مزید مشکلات پیدا ہورہی ہیں اور ہر کوئی سوال کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کشتی خراب ہونے کے باعث 60 تارکین وطن بھوک پیاس سے ہلاک

Share With:
Rate This Article