Homeکھیلکیربیئن لیگ: صائم ایوب کی تیسری ففٹی، ٹاپ سکورر بن گئے

کیربیئن لیگ: صائم ایوب کی تیسری ففٹی، ٹاپ سکورر بن گئے

صائم ایوب مین آف دی میچ قرار

کیربیئن لیگ: صائم ایوب کی تیسری ففٹی، ٹاپ سکورر بن گئے

لاہور:(سنو نیوز) کیربیئن لیگ میں پاکستانی اوپنر صائم ایوب نے لگاتار تیسری ففٹی بنا دی، انہوں نے گیانا ایمیز ون واریئرز کیلئے پانچ چوکے اور پانچ چھکے لگا کر 85 رنز کی دھواں دار میچ ووننگ اننگز کھیلی اور ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر بھی بن گئے۔

گیانا ایمیزون واریئرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے صائم ایوب نے جمیکا تھلاواز کیخلاف نصف سنچری بنائی، صائم ایوب 53 گیندوں پر 85 رنز بنا کر صائم ایوب مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔

نوجوان اوپننگ بیٹر صائم ایوب کی اننگ میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے جبکہ یہ سی پی ایل میں صائم ایوب کی مسلسل تیسری ففٹی ہے۔

پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے اس سے قبل بارباڈوس رائیلز اور ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کیخلاف بھی ففٹیاں بنائی تھیں۔

صائم ایوب مسلسل 3 ففٹیز کے بعد سی پی ایل کے ٹاپ سکورر بھی بن گئے ہیں جبکہ 21 سالہ کھلاڑی نے ٹورنامنٹ کی 7 اننگز میں 288 رنز بنائے ہیں۔

Share With:
Rate This Article