Homeپاکستانچوبیس گھنٹو ں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

چوبیس گھنٹو ں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

چوبیس گھنٹو ں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

چوبیس گھنٹو ں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

اسلام آباد:(سنونیوز) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوارن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔صبح او ر رات کے اوقات میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ مری، گلیات اورگردو نواح میں سرد رہے گا۔ صبح اور رات کے اوقات میں نارووال،سیالکوٹ، اوکاڑہ،ساہیوال ، گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، اور گر دو نواح میں دھند سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان اور سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 08،اسکردو منفی 06،گوپس، قلات، کالام منفی 05، گلگت منفی 04اور دیر میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور میں مصنوعی بارش برسانے پر کتنے پیسے خرچ ہونگے؟

گذشتہ دنوں محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے بعد پنجاب میں بھی بارش کی پیشگوئی کی تھی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ پوٹھوہار سمیت شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

پنجاب کے وسطی، جنوبی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 3، گوپس منفی 2، کالام، قلات اور سکردو میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Share With:
Rate This Article