Homeتازہ ترینبارش کا خدشہ: ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل یقینی بنانے کیلئے قوانین تبدیل

بارش کا خدشہ: ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل یقینی بنانے کیلئے قوانین تبدیل

بارش کا خدشہ: ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل یقینی بنانے کیلئے قوانین تبدیل

سنو ٹی وی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل یقینی بنانے کے لیے قوانین تبدیل کر دیئے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل اتوار کے روز آسٹریلیا کے شہر میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا تاہم آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کے روز میلبورن میں شدید بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل فیصلہ کن بنانے کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کر دی اور ریزرو ڈے والے روز یعنی پیر کو میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹوں سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا۔

آئی سی سی نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہو گی کہ میچ اتوار کو ہی مکمل ہو جائے، بارش کی صورت میں ریزرو ڈے پر مقابلہ پیر کو دن 3 بجے شروع کیا جائے گا۔

ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے مطابق کسی بھی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے میچ میں ہر سائیڈ کے لیے کم از کم 10 اوورز کا کھیل ضروری ہے جبکہ فائنل کیلئے میچ کو مکمل کرنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کا فیصلہ میچ والے دن ہی لیا جائے گا۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل مکمل کرنے کے لیے اتوار کے روز ہی فیصلے لیے جائیں گے کہ آیا میچ کو مکمل کرنے کے لیے اوورز کی تعداد کم کی جائے یا پھر اگر میچ اتوار کے روز ممکن نہ ہو تو میچ کو اگلے روز جاری کیا جائے۔

Share With:
Rate This Article