Homeتازہ ترینگیند اسٹمپ کے درمیان سے گزری، پھر بھی بلے باز ناٹ آؤٹ

گیند اسٹمپ کے درمیان سے گزری، پھر بھی بلے باز ناٹ آؤٹ

Cricket

گیند اسٹمپ کے درمیان سے گزری، پھر بھی بلے باز ناٹ آؤٹ

لاہور: (ویب ڈیسک) آپ نے کرکٹ کے میدان پر ایسی بہت سی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جن میں گیند اسٹمپ سے ٹکراتی ہے لیکن بیل نہیں گرتی جس کی وجہ سے بلے باز ناٹ آؤٹ رہتا ہے۔ اب ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جسے دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا۔

اگر کسی بلے باز کو بول آؤٹ کرنا ہے تو قاعدہ کہتا ہے کہ گیند اسٹمپ سے ٹکراتے ہی بیلز بھی گر جائیں، اگر بیلز زمین پر نہ گریں تو بیٹسمین ناٹ آؤٹ ہی رہے گا۔ کرکٹ کے میدان میں کئی بار دیکھا گیا ہے کہ گیند اسٹمپ سے ٹکرانے کے بعد بھی بیل نہیں گرتی جس کی وجہ سے بلے باز ناٹ آؤٹ رہتا ہے۔ اب ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں گیند اسٹمپ کے درمیان سے گزر جاتی ہے، لیکن بیل نہیں ہلتی۔ یہ منظر دیکھ کر بائولر نے بھی سر پکڑ لیا۔

انڈیا میں ٹینس بال ٹورنامنٹ کے دوران گیند اسٹمپ کے درمیان سے گزر گئی لیکن بیلز بھی اپنی جگہ سے نہیں ہلیں۔ ہوا کچھ یوں کہ بلے باز نے فاسٹ باؤلر کی گیند کو آف سائیڈ پر لگا کر ٹانگ سائیڈ پر مارنے کی کوشش کی لیکن وہ گیند پوری طرح سے مس کر گیا اور گیند اسٹمپ کے درمیان چلی گئی۔ یہ منظر دیکھ کر بلے باز کو اپنی قسمت پر یقین نہیں آیا جبکہ بائولر نے اپنا سر پکڑ لیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین مضحکہ خیز تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

اس سے قبل بین الاقوامی کرکٹ میں بھی ایسا ہوا ہے۔جب بلے باز سے لے کر بائولر اور امپائر تک سبھی دنگ رہ گئے تھے۔ وائرل ویڈیو کے ساتھ ایک صارف نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 1997 ء میں ہونے والے میچ کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی باؤلر مشتاق احمد کی گیند اسٹمپ کے اوپر سے گزری تاہم بیلز زمین پر نہیں گریں۔

Share With:
Rate This Article