Homeتازہ ترینپاکستانی صحافیوں کے ویزہ مسائل، آئی سی سی نے نوٹس لے لیا

پاکستانی صحافیوں کے ویزہ مسائل، آئی سی سی نے نوٹس لے لیا

پاکستانی صحافیوں کے ویزہ مسائل، آئی سی سی نے نوٹس لے لیا

پاکستانی صحافیوں کے ویزہ مسائل، آئی سی سی نے نوٹس لے لیا

دبئی:(سنو نیوز) پاکستانی صحافیوں کے ویزے کے مسئلے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نوٹس لے لیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ مسئلہ جلد حل ہو جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے کہا ہے کہ میزبان ملک بھارت سے رابطہ کرکے پاکستانی صحافیوں کے ویزے کا مسئلہ جلد حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ویزے کے مسئلے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

خیال رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ شروع ہو چکا ہے لیکن بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستانی صحافیوں اور شائقینِ کرکٹ کو ویزے جاری نہیں ہوسکے ہیں۔ پاکستانی صحافیوں اور شائقین کرکٹ کے لئے بھارتی ویزہ لینا معمہ بن گیا ہے۔

اس معاملے پر پی سی بی نےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) سے بھارتی ہٹ دھرمی پر دوبارہ رابطہ کیا تاہم بھارتی حکومت اور بورڈ نے تاحال ویزہ پالیسی نجی کورئیر کمپنی کو نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے متعدد مرتبہ بی سی سی آئی کو پاکستانی صحافیوں کے ویزوں سے متعلق ای میل کررکھی ہے۔

گذشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارت میں جاری ورلڈکپ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو پاکستانی شائقین کے لیے ویزے جاری کرنے کے لیے خط لکھا گیا تھا۔خط میں لکھا گیا تھا کہ صحافیوں اور کرکٹ شائقین کو جلد ویزے جاری کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

Share With:
Rate This Article