Homeپاکستانامریکی سفیرڈونلڈ بلوم کی قائد حزب اختلاف عمر ایوب سے ملاقات

امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کی قائد حزب اختلاف عمر ایوب سے ملاقات

American Ambassador Donald Bloom met with the leader of the opposition Omar Ayub

امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کی قائد حزب اختلاف عمر ایوب سے ملاقات

اسلام آباد:(سنو نیوز) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان سے انتہائی اہم ملاقات کی جس میں پاکستانی سیاست سمیت اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔

سنو نیوز ذرائع کے مطابق یہ ملاقات اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے چیمبر میں ہوئی ۔ ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور روف حسن بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

امریکی سفیر سے اپوزشن چیمبر میں ملاقات کے بعد عمر ایوب خان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پاکستان میں آئین اور قانون کی بلادستی کے حوالے سے بات چیت کی۔

عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات چیت کی ۔ عمر ایوب آئین اور قانون کی بلادستی سے ملک ترقی کرتا ہے ۔ اگر ملک میں ائین اور قانون کی بالادستی نہ ہو تو وہ کبھی خوشحال ملک نہیں بن سکتا۔

بعد ازا ں پاکستان میں امریکاکے سفیر ڈونلڈ بلوم کی قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ موجود پاکستان میں جمہوریت کی حالت اور قانون کی حکمرانی کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی کیفیت اور معیشت کی صورتحال پر بھی مفصل بات چیت کی گئی ۔

اس کے علاوہ عوام کے ووٹ کے حق کے خلاف ریاستی یلغار، بنیادی سیاسی آزادیوں پر عائد اعلانیہ اور غیراعلانیہ قدغنوں اور اظہار و ابلاغ کی آزادیوں کے خلاف غیرقانونی انتظامی اقدامات پر بھی گفتگو کی جبکہ بانی تحریک انصاف ، ان کی اہلیہ،مرد و خواتین قائدین ،کارکنان سمیت سینکڑوں سیاسی قیدیوں کے خلاف ماورائے دستور و قانون سیاسی انتقام کے رواں سلسلے پر بھی بات چیت کی گئی ۔

بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکی محکمہ خارجہ کی حالیہ رپورٹ کے مندرجات پر بھی گفتگو ہوئی ۔ اعلامیے کے مطابق عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان نہایت سنگین نوعیت کے سیاسی، آئینی اور معاشی بحرانوں کی زد میں ہے۔ آئین سے سنگین انحراف اور قانون کی حکمرانی کی بدترین صورتحال سب سے بڑھ کر معیشت کی تباہی کا پیش خیمہ بن رہی ہے۔

عمر ایوب خان نے امریکی سفیر سے کہاکہ آئین کی جانب سے شہریوں کو فراہم کردہ بنیادی حقوق، سیاسی آزادیاں اور ووٹ کا حق ملک میں سیاسی استحکام کے ضامن ہیں۔ تحریک انصاف باہم گہرے کاروباری اور معاشی روابط کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں جبکہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ معاشی ترقی کا کوئی کلیہ قانون کی حکمرانی کے بغیر کارگر ثابت نہیں ہوسکتا۔ دوطرفہ منفعت کیلئے باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر امریکا کے ساتھ تعلقات کے تسلسل اور ان میں وسعت کے خواہاں ہیں۔

امریکی سفیر کی جانب سے پاکستان کی کثیرالجہتی ترقی میں بطور شراکت دار کردار ادا کرتے رہنے کے عزم کا اعادہ جبکہ ملاقات میں دونوں اطراف سے باہمی روابط کے تسلسل پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Share With:
Rate This Article