Homeتازہ ترینشاہین آفریدی کاکول فٹنس کیمپ چھوڑ کر پشاور روانہ

شاہین آفریدی کاکول فٹنس کیمپ چھوڑ کر پشاور روانہ

shahen shah afriidi

شاہین آفریدی کاکول فٹنس کیمپ چھوڑ کر پشاور روانہ

پشاور:(ویب ڈیسک) سابق قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی جمعہ کو کاکول میں جاری قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ چھوڑ کر پشاورروانہ ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، کپتانی سے ہٹائے جانے پر ناخوش شاہین شاہ آفریدی گذشتہ روز کیمپ سے اپنے گھر روانہ ہو گئے تھے۔شاہین شاہ آفریدی کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں علامتی طور پر شیئر کو دکھایا گیا ہے اور اس پر درج عبارت کو شاہین شاہ آفریدی کے جذبات سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔

تاہم اصل حقیقت یہ ہے کہ قومی فاسٹ بائولر شاہین آفریدی آج اپنی 24ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ان کے کیمپ چھوڑ کر جانے کے حوالے سے پی سی بی حکام نے شاہین کے ناراض ہو کر کیمپ سے جانے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ وہ باقاعدہ اجازت لے کر کیمپ سے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی پیر کو راولپنڈی میں شیڈول خصوصی ٹیم افطار ڈنر میں شریک ہوں گے۔ واضح رہے کہ سابق چیئرمین ذکاء اشرف نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا تاہم موجودہ چیئرمین محسن نقوی نے ان کی جگہ دوبارہ بابر اعظم کو قیادت سونپ دی ہے جس پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ فاسٹ بائولر ناراض ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہین آفریدی کا سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کر کے اہم پیغام

شاہین شاہ آفریدی کا کیمپ چھوڑ کر جانا ایک اہم پیش رفت ہے اور یہ دیکھنا باقی ہے کہ اس کا قومی ٹیم پر کیا اثر پڑتا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی ٹیم کے ایک اہم کھلاڑی ہیں اور ان کی غیر موجودگی ٹیم کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

تاہم، یہ بھی ممکن ہے کہ شاہین شاہ آفریدی صرف ایک وقفہ لینا چاہتے ہوں اور وہ جلد ہی ٹیم میں واپس آ جائیں گے۔یہ دیکھنا باقی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کب قومی ٹیم میں واپس آتے ہیں۔وہ پیر کوراولپنڈی میں شیڈول خصوصی ٹیم افطار ڈنر میں شرکت کریں گے، جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ جلد ہی ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں۔تاہم، یہ بھی ممکن ہے کہ وہ اپنی ناراضگی دور ہونے تک ٹیم سے دور رہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ویڈیو میں پیغام دیا کہ مجھے کبھی بھی اس مقام پر مت پہنچاؤ، جہاں مجھے تمہیں دکھانا پڑے کہ میں کتنا ظالم اور بے رحم ہو سکتا ہوں۔

فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے کپتانی سے محروم ہونے کے بعد اپنے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پیغام دیا گیا ہے۔ ویڈیو میں موجود پیغام حالیہ دنوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں ہونے والے واقعات کی عکاسی کرتا ہے۔

شاہین آفریدی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں کہا گیا کہ مجھے کبھی بھی اس مقام پر مت پہنچاؤ، جہاں مجھے تمہیں دکھانا پڑے کہ میں کتنا ظالم اور بے رحم ہو سکتا ہوں۔

ویڈیو میں یہ بھی تھا کہ میرے صبر کا امتحان مت لو، کیونکہ میں شاید سب سے مہربان اور پیارا شخص ہوں جس سے تم کبھی ملے ہو لیکن ایک بار جب میں اپنی حدوں کو پار کر جاؤں تو آپ مجھے وہ کام کرتے دیکھیں گے جو کسی نے نہیں سوچا تھا کہ میں کرنے کے قابل ہوں۔

 

Share With:
Rate This Article