Homeتازہ ترینجنوبی افریقہ کے فٹبالر کار ہائی جیکنگ کے دوران فائرنگ سے ہلاک

جنوبی افریقہ کے فٹبالر کار ہائی جیکنگ کے دوران فائرنگ سے ہلاک

جنوبی افریقہ کے فٹبالر/ فائل فوٹو

جنوبی افریقہ کے فٹبالر کار ہائی جیکنگ کے دوران فائرنگ سے ہلاک

جوہانسبرگ: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے فٹبالر لیوک فلورس کو کار ہائی جیکنگ کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس حکام نے بتایا کہ بدھ کی رات فلوریڈا کے مضافاتی علاقے جوہانسبرگ میں ایک پیٹرول اسٹیشن پر افسوناک واقعہ پیش آیا جب 24 سالہ نیشنل فٹبالر لیوک فلورس کو کار ہائی جیکنگ کے دوران ملزمان نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ماویلا ماسونڈو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ افراد نے اسے آتشیں اسلحہ سے اشارہ کیا اور اسے اپنی گاڑی سے باہر نکال لیا، بعدازاں اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں

قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے کوچز کے نام فائنل

ملک کے مقبول ترین کلبوں میں سے ایک اور 12 مرتبہ لیگ چیمپئن رہنے والے کیزر چیفس نے فلورس کی موت کو افسوسناک قرار دیا۔ کلب نے کہا کہ پولیس معاملے کو سنبھال رہی ہے اور مناسب وقت پر مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

وزیر کھیل زیزی کوڈوا نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ پرتشدد جرائم کی وجہ سے ایک اور زندگی ختم ہو گئی ہے۔

فلورس نے گزشتہ سال کیزر چیفس کلب میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس سے قبل وہ سپر سپورٹ یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلتے رہے۔ انہوں نے 2021 میں ٹوکیو اولمپکس میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی بھی کی تھی۔ لیوک فلورس نے اپنے کیریئر کا آغاز 2013 میں اوبنٹو کیپ ٹاؤن اکیڈمی میں کیا تھا۔

Share With:
Rate This Article