Homeکھیلثانیہ مرزا نے چپ کا روزہ توڑ دیا

ثانیہ مرزا نے چپ کا روزہ توڑ دیا

ثانیہ مرزا نے چپ کا روزہ توڑ دیا

ثانیہ مرزا نے چپ کا روزہ توڑ دیا

کراچی :(ویب ڈیسک )سابق قومی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کے بعد نئے جوڑے اور شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے کوئی بیان یا ردعمل سامنے نہیں آیا لیکن اب ٹینس اسٹار نےڈھکے چھپےانداز میں دل کا حال زبان تک لے آئی ہیں۔

ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے جذبات کو لفظوں کی شکل دیتے ہوئے لکھا کہ ’’انسان زندگی میں بعض اوقات ان راہوں سے گزرتا ہے جس کے بارے میں دوسرے لوگ ذرہ بھر علم نہیں رکھتے، ایسی چیزوں سے گزرتے ہیں جو آپ کو اندر سے ہلا کر رکھ دیتی ہیں، توڑ دیتی ہیں، پھر تعمیر کرتی ہیں اور سکھاتی ہیں کہ اتنا مضبوط کیسے بنیں جتنا کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ان حالات میں آپ اپنے آپ کو وہی برقرار رکھیں جو دراصل آپ ہیں، اگر کوئی آپ کو جانچے اور مداخلت کرے تو آپ یاد رکھیں کن چیزوں سے گزرے ہیں، لہذا مسکرائیں اور چلتے رہیں۔ جب آپ طوفانوں سے گزر کر خود پر بہت کچھ ثابت کر چکے ہیں تو دوسرے پر ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ نے خود کو جس طرح سنبھال رکھا ہوتا ہے وہ دوسروں نے نہیں دیکھا ہوتا۔‘‘

ثانیہ مرزا نے اپنی ایک تازہ اور نہایت دلکش تصویر بھی جاری کی جس میں درج پیغام بھی انتہائی توجہ کا طالب ہے ، انہوں نے لکھا کہ ’شہزادی دلیری دکھاو ،کہیں تمہارا تاج نہ چلا جائے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

شعیب نے بنگلہ دیش لیگ کھیلنے کے دوران ثناء جاوید سے دوسری شادی کا سرپرائز دیا تو صارفین اور مداح شدید حیرت میں مبتلا ہو گئے اور طویل عرصہ سے ثانیہ مرزا سے طلاق کی چلنے والی افواہیں سچ ثابت ہوئیں۔

تاہم رشتہ کے اختتام کے بعدنہ تو شعیب ملک نے ایک لفظ کہا اور نہ ہی ثانیہ مرزا کی جانب سے کوئی ایسا بیان سننے کو ملا تاہم بھارتی ٹینس سٹار کے والد نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی نے خلع لی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:

شعیب ملک کی تیسری شادی

اس سے قبل کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کرنے کے بعد اداکارہ ثنا جاوید سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں ڈیزائنر ثانیہ حسن کے فیشن برانڈ کے لیے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں اور پوسٹ کے کیپشن میں معروف ڈیزائنر کو داد دیتے ہوئے لباس کی تعریف کی ہے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثناء جاوید رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، دونوں کی شادی کی تقریب 18 جنوری کو منعقد ہوئی تھی تاہم ، جوڑے کی جانب سے اعلان دو دن بعد کیا گیاتاہم شادی کے بعد ، ثناء جاوید کی پہلی پوسٹ سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

دوسری جانب گذشتہ دنوں ذرائع نے دعویٰ کیا کہ کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کے درمیان تین سال سے ’تعلقات‘ تھے اور اسی وجہ سے ہی دونوں نے اپنے پہلے شریک حیات سے طلاقیں لیں۔

خیال رہے کہ شعیب ملک کی دوسری شادی 2010 میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا جبکہ ثنا جاوید کی پہلی شادی گلوکار عمیر جسوال سے 2020 میں ہوئی تھی لیکن دعویٰ کیا گیا ہے کہ شعیب ملک کے ثنا جاوید کے ساتھ تین سال سے تعلقات تھے۔

Share With:
Rate This Article