سیاسی کارکنان کی فائرنگ سے زخمی بچہ جاں بحق
Image

کراچی:(ویب ڈیسک ) کراچی میں میں ایم کیو ایم اور پی پی کارکنان میں فائرنگ سے زخمی بچہ دم توڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوکراچی کے علاقے میں 2 سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں تصادم کے دوران فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا 12 سالہ بچہ4 روزتک موت اورزندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعدجناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا۔

12 سالہ عبدالرحمان ولدعبدالغفور4 روزتک موت اورزندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد پیرکی دوپہرجناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد مقتول بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔

گذشتہ دنوں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے مابین ہونے والی فائرنگ سے12 سالہ عبدالرحمان ولد عبدالغفور،16 سالہ عبدالرحمان ولد اسماعیل اور 40 سالہ شریف زخمی ہوئے تھے۔

پولیس نے پیپلز پارٹی کے کارکن محمد یوسف کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی اوراقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت واقعےکا24/75 مقدمہ درج کرلیا تھا۔ مقدمے میں 2 ملزمان کو نامزد اور15 سے 20 صورت شناس ملزمان کو نامزد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/01/02/2024/crime/67538/

گذشتہ دنوں شیخوپورہ کے علاقے صدر میں نامعلوم حملہ آوروں نے گھر میں فائرنگ کرکے خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا۔

پولیس تحقیقات کے مطابق واقعہ خاتون کی دوسری شادی کرنے پر پیش آیا، زخمی خاتون نے حال ہی میں بشارت کے ساتھ دوسری شادی کی تھی جس کی رنجش پر ملزمان نے فائرنگ کی، متاثرہ خاندان تین سال قبل سمندری سے جھبراں منتقل ہوا۔

پولیس کے مطابق خاندان کے 3 افراد گھر میں موجود نہ ہونے کے باعث بچ گئے جبکہ تاحال فائرنگ کرنے والا کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین، بزرگ شخص اور بچہ شامل ہے جن کی شناخت شاہ محمد، اشرف بی بی، کرن شہزاد اور روف کی نام کے نام سے ہوئی۔

ڈی پی او زاہد نواز مروت کے مطابق قتل کی پس پردہ وجوہات کے بارے میں کہنا تاحال قبل ازوقت ہے، فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔

دوسری طرف آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 4 افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ کو واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔