Homeتازہ ترینن لیگ نے اسحاق ڈارکو پارٹی الیکشن سیل کا چیئرمین مقررکردیا

ن لیگ نے اسحاق ڈارکو پارٹی الیکشن سیل کا چیئرمین مقررکردیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اسحاق ڈار کو پارٹی الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کر دیا/فائل فوٹو

ن لیگ نے اسحاق ڈارکو پارٹی الیکشن سیل کا چیئرمین مقررکردیا

لاہور: (سنو نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اسحاق ڈار کو پارٹی الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کر دیا۔ پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چئیرمن مقرر کر دیا۔ پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر اسحاق ڈار کو الیکشن سیل کا سربراہ بنانے سے مسلم لیگ (ن) کی انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی۔ پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی، انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت تمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سینیٹر اسحاق ڈار پارلیمنٹ سے منظور شدہ الیکشن ایکٹ 2017 کو تیار کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے بھی سربراہ تھے۔

Share With:
Rate This Article