Homeپاکستانمریم نواز کا مفت ادویات کی فراہمی شروع کرنے کا اعلان

مریم نواز کا مفت ادویات کی فراہمی شروع کرنے کا اعلان

Maryam Nawaz's announcement to start providing free medicines

مریم نواز کا مفت ادویات کی فراہمی شروع کرنے کا اعلان

لاہور:(رپورٹ، سہیل بلوچ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اپنے دور حکومت میں صوبے کو صحت کی بہترین سہولیات دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنے دور میں بہترین فلاحی منصوبے شروع کئے ، نواز شریف کی بیٹی اور شہباز شریف کی بھتیجی ہونے پر فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔ وہ میڈیسن لے کر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں۔وزیراعلیٰ شادمان کچی آبادی سروسز کوارٹرز کی تنگ گلیوں سے گزر کر رسولاں بی بی کے گھر پہنچیں ۔

وزیرا علیٰ کو دیکھ کردل کی مریضہ رسولاں بی بی خوشی سے جذباتی ہوگئیں ۔اس موقع پر وہاں موجود شہریوں سے خطاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ قلیل مدت میں عوامی فلاح و بہبود کا منصوبہ دیا ہے۔ ہیپاٹائٹس ، ٹی بی سمیت متعدد امراض کی ادویات گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دو لاکھ مریضوں کو ان کے گھر تک دو ماہ کی مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔ ہم نے عوام کی خدمت کیلئے فری ادویات کا منصوبہ شروع کیا۔ افسوس کہ گذشتہ پانچ سے سات سالوں کے دوران کچھ منصوبوں پر کام روک دیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مفت ادویات کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ سرگودھا میں سٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیالوجی ہسپتال تعمیر کیا جائے گا جبکہ لاہور میں سٹیٹ آف آرٹ کینسر ہسپتال بنانے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ200 کلینک آن ویلز کا منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔

Share With:
Rate This Article