Homeتازہ ترینکینڈی کرش کی لت: امریکی پادری نے چرچ کے ہزاروں ڈالر خرچ کرڈالے

کینڈی کرش کی لت: امریکی پادری نے چرچ کے ہزاروں ڈالر خرچ کرڈالے

Priest arrested after spending $40,000 of church funds on Candy Crush

کینڈی کرش کی لت: امریکی پادری نے چرچ کے ہزاروں ڈالر خرچ کرڈالے

واشنگٹن:(ویب ڈیسک)ایک امریکی پادری نے کینڈی کرش گیم کی لت کو پورا کرنے کیلئے چرچ کے ہزاروں ڈالر خرچ کر ڈالے۔ ملزم پر سرکاری طور پر 25 اپریل 2024 کو چوری اور دیگر متعلقہ جرائم کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

تفصیل کے مطابق امریکا میں ایک کیتھولک پادری پر الزام تھا کہ اس نے اپنے موبائل گیم کی لت کو پورا کرنےکیلئےچرچ کے ہزاروں ڈالرز سے زیادہ کی چوری کی۔ ریورنڈ لارنس کوزاک نامی اس پادری کے مبینہ جرائم 2022 ءمیں منظر عام پر آئےتھے۔

جب اسے سینٹ تھامس مور چرچ کے کریڈٹ کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے 40,000 ڈالر سے زیادہ خرچ کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا۔

اس کے بعد، 51 سالہ اس پادری کو چرچ میں اس کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور فلاڈیلفیا کے آرکڈیوسیز نے انتظامی چھٹی پر رکھ دیا۔ انڈیپینڈنٹ کی انڈی رپورٹس کے مطابق 25 اپریل 2024 ءکو کوزاک پر سرکاری طور پر چوری اور دیگر متعلقہ جرائم کا الزام عائد کیا گیا۔

فلاڈیلفیا انکوائری کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزم نے ‘کینڈی کرش’ اور ‘ماریو کارٹ’ ٹور جیسی موبائل گیمز کے لیے ایپ خریداریوں پر چرچ کی رقم خرچ کی۔ دیگر خریداریاں بھی کی گئیں حالانکہ زیادہ تر رقم ایپ اسٹور کے ذریعے بھیجی گئی تھی۔

تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ چرچ کے لیے کام کرنے والے ایک اکاؤنٹنٹ نے پیرش کریڈٹ کارڈ سے منسلک ‘ایپل ٹرانزیکشنز کی ایک بڑی رقم’ دریافت کی۔ مبینہ طور پر اخراجات ستمبر 2019 ء میں شروع ہوئے اور جولائی 2022 ءمیں کوزاک کے پکڑے جانے کے بعد ہی ختم ہوئے۔

کوزاک نے الزامات کی تردید کی:

ابتدا میں پادری کوزاک نے انکار کیا کہ اس نے چرچ کے کریڈٹ کارڈ سے جان بوجھ کر خریداری کی۔ اس نے کہا کہ سافٹ ویئر اور اسٹریمنگ سروسز پر چرچ کی ادائیگیوں کی اجازت دینے کے لیے کارڈ ان کے فون سے منسلک تھا۔ کوزک کے مطابق، اس نے اسے انجانے میں استعمال کیا۔

کوزاک نے کریڈٹ کارڈ کے قرض کا ایک حصہ ادا کرنے کے لیے اپنی ہی رقم میں سے 10,000 ڈالر استعمال کی۔ اپنی گرفتاری کے بعد سے، اس نے معافی کے ساتھ ساتھ چرچ کو8,000 ڈالرکی اضافی ادائیگی بھی جاری کی ہے۔

Share With:
Rate This Article