Homeکاروبارسونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی :(سنونیوز)سونے کی قیمت میں بڑی کمی، ملک بھر میں سونا آج پھر 14 سو روپے فی تولہ سستا ہو گیا۔

قیمتوں میں کمی کے بعد سو نے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار600 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 2 لاکھ 5 ہزار 418 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

اسی طرح نرخوں میں تنزلی کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے پر آ گیا تھا۔

اس سے قبل گذشتہ ماہ کی آخری تاریخ تیس اپریل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے کو ملی تھی۔ سونے کی قیمت میں 2000 روپے فی تولہ کمی ہوئی ۔

سونے کی قیمت میں 2000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے کا ہوگیا تھا۔

جیولرز ایسوسی ایشنز کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1715 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپے کا ہوگیا تھا۔

اس سے قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے کا ہو گیا ہےتھا۔

دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 6ہزار 687 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے پر آگئی تھی۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 72 ڈالر کی کمی سے 2309 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو ملی تجہ، فی تولہ چاندی 100 روپے کمی کے بعد قیمت 2650 روپے تک آگیا تھا۔

گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کی ریکارڈ کمی ہوئی تھی، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 48 ہزار 700 روپے کا ہوگیا تھا۔

گزشتہ ہفتے 19 اپریل 2024 کو سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 50 ہزار 700 روپے کا ہوگیا تھا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2380 ڈالر فی اونس تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا جس کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2400 روپے اضافے سے 2 لاکھ 49 ہزار 700 اور فی 10 گرام 2 ہزار 57 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار77 روپے کا ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سونے کی قیمت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

Share With:
Rate This Article