Homeپاکستانگدو پاور پلانٹ کی خرابی دور ہونے کے باوجود بجلی بحران ختم نہ ہوسکا

گدو پاور پلانٹ کی خرابی دور ہونے کے باوجود بجلی بحران ختم نہ ہوسکا

لوڈشیڈنگ/ فائل فوٹو

گدو پاور پلانٹ کی خرابی دور ہونے کے باوجود بجلی بحران ختم نہ ہوسکا

لاہور: (سنو نیوز) گدو پاور پلانٹ کی خرابی دور ہونے کے باوجود بجلی بحران ختم نہ ہوسکا۔ لاہور سمیت بڑے شہروں میں اب بھی ہر گھنٹے بعد بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے زندگی کو مشکل بنا رکھا ہے۔

لیسکو میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک جا پہنچا۔ سسٹم پر 900 میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے سے شہر سمیت مضافات کے علاقوں میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہونے لگی۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سسٹم پر بجلی کی طلب 2 ہزار 450 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سے فراہمی ایک ہزار 550 میگاواٹ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور میں کتنے گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوگی؟ شیڈول جاری

لیسکو نے مضافات میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کرنے کا شیڈول نافذالعمل کیا ہے۔ شہر میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے تک کیا گیا۔ لیسکو کے الیون کے وی فیڈرز کی بجائے گرڈ سٹیشنز کو بند کر کے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گڈوپار پلانٹ میں خرابی کی وجہ سے سسٹم پر بجلی کی قلت ہے۔ گدو پاور پلانٹ میں فنی خرابی کو دور کرتے ہوئے 747 میگا واٹ کی ایک مشین کو چلا دیا گیا۔ 100 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کر دی گئی۔

75 برس بیت گے وطن عزیز میں بجلی کی ترسیل سے لے کر پیداوار ایک مسئلہ بنی ہوئی ہے جو نہ صرف انتظامی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے بلکہ ناقص منصوبہ بندی کی طرف بھی اشارہ ہے۔

Share With:
Rate This Article