Homeکاروبارسوزوکی نے سوئفٹ ماڈ ل کی قیمت کم کردی

سوزوکی نے سوئفٹ ماڈ ل کی قیمت کم کردی

سوزوکی نے سوئفٹ ماڈ ل کی قیمت کم کردی

سوزوکی نے سوئفٹ ماڈ ل کی قیمت کم کردی

کراچی :(ویب ڈیسک) سوزوکی بھی گاڑی کی قیمت کم کرنے کی دوڑ میں شامل ،سوئفٹ کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 85 ہزار روپے سے 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایم ٹی 85 ہزار روپے کمی کے بعد 43 لاکھ 36 ہزار روپے کی ہوگئی جواس سے قبل 44 لاکھ 21 ہزار روپے میں سیل کی جارہی تھی۔

اسی طرح سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی ماڈل ایک لاکھ 59 ہزار روپےکم ہونے کے بعد 45 لاکھ 60 ہزار روپے کی ہوگی، جو پہلے 47 لاکھ 19 ہزار روپے میں دستیاب تھی۔

سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے کی کمی کے بعد 54 لاکھ 29 ہزار روپے سے کم ہو کر 47 لاکھ 19 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے 2 مارچ کو روپے کی قدر میں بہتری کے باوجود پاک سوزوکی نے کاروں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 65 ہزار روپے سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے تک کا اضافہ کرکے صارفین کوپریشان کردیا تھا۔

سوزوکی کی جانب سے سوئفٹ کے ویرینٹس جی ایل، ایم ٹی، جی ایل سی وی ٹی، اور جی ایل ایکس سی وی ٹی کے نرخوں میں 65 ہزار سے 85 ہزار روپےکا اضافہ ہوا تھا،

جس کے بعد ان کی قیمتیں 44 لاکھ 21 ہزار، 47 لاکھ 19 ہزار اور 51 لاکھ 25 ہزار روپےتک جاپہنچی تھی۔

اس سے قبل16 مارچ کو ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے سٹی ایم ٹی 1.2 ایل اور سٹی سی وی ٹی 1.2 ایل کی قیمتیں 50 ہزار روپے سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کم کر دی تھیں۔

اس سے قبل ’کیا‘ کمپنی نے اپنی گاڑی اسٹونک کی قیمت میں اچانک 15 لاکھ 13 ہزار روپے کی کمی کر دی۔

اسلام آباد میں کیا کمپنی کے مینیجر سیلز محمد سلمان نے بتایا کہ پیر کی صبح اچانک کمپنی کی طرف سے ہدایت آئی کہ کیا اسٹونک کی قیمت 62 لاکھ 80 ہزار سے کم کر کے 47 لاکھ 67 ہزار روپے کر دی گئی ہے اس طرح ایک ہی دن میں گاڑی کی قیمت میں 15 لاکھ 13 ہزار روپے کی کمی کر دی گئی۔

مینیجر سیلز نے بتایا کہ ابھی تک یہ تو معلوم نہیں ہو سکا کہ گاڑی کی قیمت کم کیوں کی گئی تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ قیمت لمیٹڈ اسٹاک پر کم کی گئی ہے اور اسٹاک میں موجود گاڑیاں فروخت ہونے پر آفر ختم کر دی جائے گی۔

محمد سلمان نے بتایا کہ پیر کی صبح سے کیا کے تمام شوروم پر گاہکوں کا رش بڑھ گیا اور جس شوروم میں لوگ صرف گاڑیاں دیکھنے آتے تھے آج وہاں لوگ دیکھے بغیر ہی گاڑی بک کرا رہے ہیں۔ کمپنی کی طرف سے اس آفر سے لوگوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔

ڈالر کی قیمتوں میں کمی سمیت دیگر عوامل کی وجہ سے پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے جس کے باعث آٹو موبائل انڈسٹری کو فروغ حاصل ہورہا ہے،دوسری کمپنیوں کے مقابلے میں پاکستانی گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے بھی خریداروں کو متوجہ کرنے کے لیے اس طرح سے قیمتیں کم کرنا پڑتی ہیں۔

 Kia، اور Cherry کی گاڑیوں کے بعد، Peugeot پاکستان نے حال ہی میں اپنی کراس اوور SUV، Peugeot 2008 کے دو مختلف ویرینٹس کے لیے قیمتوں میں پانچ لاکھ روپے تک کی نمایاں کمی کا اعلان کرکے اسے مزید پرکشش اور ممکنہ خریداروں کے لیے قابل رسائی بنایا گیا ہے۔

Peugeot ایکٹو ویرینٹ کی 69 لاکھ پچاس ہزار سے ساڑھے تین لاکھ روپے سستی ہونے کے بعد 66 لاکھ روپے تک آگئی ہے۔ اگر آپ قسطوں کے ذریعے گاڑی خریدنا چاہتے ہیں تو آپ کو یہ گاڑی 75 لاکھ پچاس ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

جہاں تک allureویرینٹ کا تعلق ہے، اس کی قیمت ساڑھے چار لاکھ روپے کم ہوکر 77لاکھ سے 72 لاکھ پچاس ہزار روپے پر آگئی ہے۔قسطوں پر خریدنے والے خواہشمند افراد کے لیے یہ گاڑی 83 لاکھ روپے میں دستیاب ہے۔

Share With:
Rate This Article