Homeدلچسب اور عجیبسابق گرل فرینڈ سے بدلہ لینے کے لیے نوجوان کا انوکھا اقدام

سابق گرل فرینڈ سے بدلہ لینے کے لیے نوجوان کا انوکھا اقدام

سابق گرل فرینڈ سے بدلہ لینے کے لیے نوجوان کا انوکھا اقدام

سابق گرل فرینڈ سے بدلہ لینے کے لیے نوجوان کا انوکھا اقدام

ازمیر:(ویب ڈیسک)ترکیہ میں ایک شہری کا منفرد پرینک ، شہر کے 50 سے زائد ریسٹورنٹس پر مختلف کھانے کے آرڈرز دے کر سابق گرل فرینڈ کے گھر کا پتہ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے شہر ازمیر میں ایک فلیٹ کی عمارت کے سامنے دو درجن سے زائد ڈلیوری کرنے والے جمع ہوگئے۔ اس غیر معمولی رش کو راہگیروں نے ریکارڈ کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جو دیکھتے دیکھتے ہی وائرل ہوگئی۔

اس واقعے کی اطلاع جب میڈیا کو ہوئی تو اس واقعے کی چھان بین شروع کی گئی جس پرمعلوم ہوا کہ ایک شخص نے ترکش فوڈ ڈیلیوری ایپ کے ذریعے جعلی ناموں سے کئی کھانوں کے آرڈرز کیے اور ان سب کو ایک ہی ایڈریس بھیج کیا۔

نامعلوم شخص نے اپنے مقصد کو پورا کرنے کے لیے مشکوک نمبر کا استعمال کیا، آرڈرز موصول کرنے والے کچھ ریسٹورنٹس نےنمبر دیکھ کر تصدیق کے لیے اس نمبر پر کال کی لیکن کچھ ریسٹورنٹس نے یہ کوشش کرنا بھی گوارا نہیں کی۔

ویڈیو میںمیں دکھائی دیا جاسکتا ہےکہ ڈیلیوری کرنے والے 25 لڑکوں کا ٹولہ ادائیگی کی وصولی کے لیے ایک ہی عمارت کے سامنے انتظار کر رہا ہے۔ کسی بھی ریسٹورنٹ نے پولیس میں شکایت درج کرانے سے انکار کر دیا ہے تاہم متعدد مقامی صحافیوں نے ریسٹورنٹس سے رابطہ کیا۔

ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے بتایا کہ کئی دوسرے ریسٹورنٹس نے انہیں جعلی آرڈرز کے بارے میں خبردار کرنے کے لیے فون کیا تھا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی اور آرڈر جا چکے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سارے آرڈر ویسے ہی واپس آگئے جن میں سے زیادہ تر کو ضائع ہی کرنا پڑا۔

 

Share With:
Rate This Article