Homeجرائمٹائل اسمگلروں کیخلاف کارروائی ،اسمگل شدہ ٹائلز برآمد

ٹائل اسمگلروں کیخلاف کارروائی ،اسمگل شدہ ٹائلز برآمد

ٹائل اسمگلروں کیخلاف کارروائی ،اسمگل شدہ ٹائلز برآمد

ٹائل اسمگلروں کیخلاف کارروائی ،اسمگل شدہ ٹائلز برآمد

کراچی :(سنونیوز)کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کی گولیمار کراچی کے گودام میں ان اسمگل شدہ ٹائلوں کی اطلاع پر چھاپہ، گودام سے اسمگل شدہ 3 کروڑ 50لاکھ روپے ٹائلیں برآمد کر لی گئی۔

ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کے مطابق اسمگل شدہ ایرانی ٹائلوں کے ٹرالر کی کلیئرنس میں مبینہ طور پر ملوث کسٹمز اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ، ایس ایم آر ٹریڈرز، گولیمار کراچی کے گودام میں ان اسمگل شدہ ٹائلیں برآمد کر لی گئی.

گودام پر چھاپے کے دوران مالک اور نمائندہ کوئی بھی سامنے نہیں آیا۔ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کا کہنا تھا کہ گودام کی تلاشی کے نتیجے میں 30 ٹن اسمگل شدہ ایرانی ٹائلیں برآمد ہوئیں۔

گاڑی کے ڈرائیور، گودام، ایس ایم آر ٹریڈرز کے مالکان اور کسٹمز کے اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے،کسٹمز اہلکاروں کے ناموں کو باضابطہ انکوائری کے بعد حتمی شکل دی جائے گی ۔

اسمگلنگ کے فنانسرز، منصوبہ سازوں اور عملدرآمد کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Share With:
Rate This Article