Homeٹیکنالوجیامریکی ٹیلی کام کمپنی کودھچکا:7کروڑ سےزائدصارفین کاڈیٹالیک

امریکی ٹیلی کام کمپنی کودھچکا:7کروڑ سےزائدصارفین کاڈیٹالیک

Telecom-Company

امریکی ٹیلی کام کمپنی کودھچکا:7کروڑ سےزائدصارفین کاڈیٹالیک

لاہور: (ویب ڈیسک) امریکی ٹیلی کام کمپنی اے ٹی اینڈ ٹی کے 7 کروڑ سے زائد صارفین کا ذاتی ڈیٹا انٹرنیٹ ڈارک ویب پر لیک ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جو ڈیٹا لیک ہوا اس میں صارفین کا سوشل سیکیورٹی نمبر، فون نمبر، پاس کوڈز اور گھر کے پتے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

تیز ترین انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم

امریکی کمپنی نے بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ حال ہی میں ڈارک ویب پر لیک ہونے والے ایک ڈیٹا سیٹ میں اے ٹی اینڈ ٹی کے 76 لاکھ موجودہ صارفین اور 6 کروڑ 54 لاکھ پرانے صارفین کی نجی معلومات شامل ہیں۔

امریکی کمپنی نے مزید کہا کہ معلومات کے مطابق لیک ہونے والا چوری شدہ ڈیٹا 2019 یا اس سے قبل کا ہے اور اس ڈیٹا میں صارفین کی کالز یا مالی معلومات کی تفصیلات شامل نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈرائیور کے موڈ کے حساب سے تبدیل ہونے والی لائٹ متعارف

امریکی کمپنی کے مطابق اب تک کوئی شکایت یا شواہد نہیں ملے کہ ڈیٹا چوری ہوا ہو، صارفین کا نجی ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک ہونے کے بعد سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کو معاملے کی تحقیقات کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

امریکی ٹیلی کام کمپنی کے ترجمان نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ اپنے اکاؤنٹ کی سرگرمیوں کی سخت نگرانی کریں۔

Share With:
Rate This Article