Homeکھیلکرکٹانگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے اپنا نام تبدیل کرلیا

انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے اپنا نام تبدیل کرلیا

انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے اپنا نام تبدیل کرلیا

انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے اپنا نام تبدیل کرلیا

لندن :(ویب ڈیسک )انگلینڈ کے ون ڈے اور ٹی20 کے کپتان جوز بٹلر نے سالوں بعد اپنا نام غلط لکھے اور بولے جانے کے باعث تبدیل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے انسٹاگرام پربرطانوی کپتان کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ بتاتے ہیں کہ کیسے کئی برسوں سے اُن کا نام غلط طریقے سے بولا اور لکھا جا رہا ہے۔

جوز بٹلر کہتے ہیں کہ ’میں انگلینڈ کا وائٹ بال کپتان جوز بٹلر ہوں لیکن پوری زندگی مجھے غلط نام سے پکارا گیا۔‘

جوز بٹلر نے مزید کہاکہ ’عوام سے لے کر میری والدہ تک اور یہاں تک کہ سالگرہ کے کارڈ پر بھی لکھا ہوتا تھا کہ پیارے جوش، تم اب بڑے ہو رہے ہو۔ سالگرہ مبارک۔بٹلر نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ انہیں جو برطانوی حکومت کی جانب سے ایم بی ای میڈل دیا گیااس پر بھی میرا نام غلط لکھا ہوا تھا۔

جوز بٹلر کاکہنا تاھ  لہذا 13 برسوں تک اپنے ملک کی نمائندگی کرنے اور دو ورلڈ کپ جیتنے کے بعد وقت آگیا ہے کہ میں اس مسئلے کو حل کر دوں۔ یہ مسئلہ میں سب کے لیے حل کر رہا ہوں۔ میری نام اب آفیشل طور پر جوش بٹلر ہے۔‘

33 برس کے جوش بٹلر انگلینڈ کی جانب سے اب تک 57 ٹیسٹ، 181 ون ڈے اور 114 ٹی20 میچز کھیل چکے ہیں۔

جوش بٹلر 2019 کا آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی انگلش ٹیم کا حصہ تھے۔اس کے علاوہ انگلینڈ نے 2022 میں اُن کی کپتانی میں آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہین شاہ کپتانی کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے بھی باہر؟

Share With:
Rate This Article