Homeپاکستانننھے وی لاگر محمد شیراز کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات

ننھے وی لاگر محمد شیراز کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات

Shehbaz-Sharif-Shiraz

ننھے وی لاگر محمد شیراز کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات

اسلام آباد: (سنو نیوز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے سیاچن سے تعلق رکھنے والے ننھے وی لاگر محمد شیراز اور اسکی بہن مسکان نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ننھے وی لاگر شیراز اور اسکی بہن کے ساتھ انکے والدین بھی موجود تھے، ملاقات میں وزیراطلاعات عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ننھے یوٹیوبر شیراز کا پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ؟

ننھے وی لاگر شیراز نے وزیراعظم شہبازشریف سے ہونے والی ملاقات کی ویڈیو ابھی اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی۔

YouTube video player

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے ننھے وی لاگر شیراز کو ملاقات کے دوران اپنی کرسی پر بٹھا دیا، کرسی پر بیٹھنے پر شیراز نے کہا آج کے دن پاکستان کا وزیراعظم میں ہوں۔

ننھے وی لاگر شیراز کی معصومانہ باتیں سن کر وزیراعظم شہبازشریف سمیت ملاقات میں موجود تمام لوگ قہقے لگا کر ہنس پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:

کنزہ ہاشمی کی ڈانس ویڈیو وائرل

ننھے وی لاگر شیراز نے بتایا کہ مجھے شہبازشریف سے مل کر بہت اچھا لگا اور خوشی ہوئی کیوں کہ وزیراعظم نے ہمارے علاقے میں نئے سکول اور ہسپتال بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے علاقے سیاچن سے تعلق رکھنے والے محمد شیراز اور ان کی بہن مسکان پاکستان کے سب سے کم عمر ویلاگر ہیں جو اپنے روز مرہ کے معمولات اور گاؤں کے حالات زندگی ویڈیوز میں دیکھاتے ہیں۔

Share With:
Rate This Article