Homeپاکستانبحیثیت مسلمان ہمارا فرض ہے کہ اہل غزہ کے لیے آواز اٹھائیں: حافظ نعیم الرحمان

بحیثیت مسلمان ہمارا فرض ہے کہ اہل غزہ کے لیے آواز اٹھائیں: حافظ نعیم الرحمان

بحیثیت مسلمان ہمارا فرض ہے کہ اہل غزہ کے لیے آواز اٹھائیں: حافظ نعیم الرحمان

بحیثیت مسلمان ہمارا فرض ہے کہ اہل غزہ کے لیے آواز اٹھائیں: حافظ نعیم الرحمان

کراچی :(سنونیوز)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کاکہنا ہے کہ بحیثیت مسلمان ہمارا فرض ہے کہ اہل غزہ کے لیے آواز اٹھائیں، غزہ میں 32 ہزار سے زائد لوگوں پر بمباری کی گئ ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب میں امیر جماعت کا کہنا تھاکہ اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل میں جنگ بندی پر قرارداد پاس کی ہے لیکن اسرائیل کسی کی بات ماننے کو تیار نہیں ہے، اسرائیل کو وحشیانہ طاقت بے غیرت مسلم حکمرانوں نے دی

حافظ نعیم الرحمان بولے کہ اہل غزہ و فلسطین کے عوام فرض کفارہ ادا کررہے ہیں اور مسجد اقصی کی حفاظت کررہے ہیں، فلسطین کے مسلمان گریٹر اسرائیل کو ناکام بنانے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، جہاد کی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے، علمائے کرام ریاست کے بارے میں بتائیں کہ یہ اہل غزہ و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کیوں کھڑے نہیں ہوتے۔

حافظ نعیم الرحمان کاکہنا تھا کہ اگر ریاست کو ججوں کے بیڈ رومز کی ویڈیوز اور مینڈیٹ ہڑپنے سے فرصت مل جائے تو اہل غزہ کی جانب دیکھیں،امریکی غلامی میں خارجہ پالیسی بنے گی تو ہم مزید غلامی میں گھرتے چلے جائیں گے۔

امیرجماعت اسلامی کاکہناتھاکہ آج 17 رمضان المبارک یوم البدر کا دن ہے اور حماس نے یوم البدر کی یاد کو تازہ کیا ہے، حماس نے اسرائیل کی ٹیکنالوجی کو شکست دے دی ہے،اسرائیل شکست کھاچکا ہے اور سویلین پر حملہ کررہا ہے،ہم رائے عامہ سے تبدیلی لانا چاہتے ہیں اور حکمرانوں پر دباو ڈالنا چاہتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان بولے کہ ہفتہ 30 مارچ کو شاہراہ فیصل پر زبردست شب یکجہتی غزہ کریں گے، کراچی کے تمام مکتبہ فکر سے وابستہ افراد شب یکجہتی غزہ میں شرکت کریں، مسلم لیگ ، پیپلز پارٹی سمیت بڑی بڑی پارٹیاں فلسطین کی حمایت کیوں نہیں کررہے اور اسرائیل کے خلاف کیوں نہیں بولتے،یہ تمام بڑی پارٹیاں جعلی مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور ہماری معیشت کو تباہ کررہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی بولے کہ آج اگر ہم اگر فلسطین کے لیے نہیں اٹھے تو تاریخ گواہ ہے سب سے زیادہ عبرت ناک انجام ان لوگوں کا ہوتا ہے جنہوں نے غلامی کی زندگی گزاری ہے، جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت رفاح کے راستے امدادی سامان پہنچایا جارہا ہے،سمندری راستے سے بھی سامان پہنچایا جارہا ہے، کراچی کے اہل خیر حضرات زیادہ سے زیادہ تعداد میں فلسطینی مسلمانوں کی امداد کریں۔

Share With:
Rate This Article