Homeپاکستانججز کے خط کا معاملہ، حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

ججز کے خط کا معاملہ، حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

islamabad high court judges letter

ججز کے خط کا معاملہ، حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: (سنو نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز ججوں کے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط کے معاملے پر وفاقی حکومت نے انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے آج وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان انتہائی اہم ملاقات ہوئی جس میں اس اہم معاملے پر غور وخوض کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے پیغام بھجوایا تھا۔اس اہم ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر گفتگو ہوئی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے ججوں کے کام میں مبینہ مداخلت اور دباؤ میں لانے سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا، خط کے معاملے پر غور کے لیے گذشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا۔

فل کورٹ اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا تھا جب کہ وقت کی کمی کے باعث فل کورٹ اجلاس میں ججز کے خط کے معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا تھا۔ اجلاس کے دوران تمام ججز نے خط پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں اجلاس آج بھی فل کورٹ اجلاس جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس سمن رفت امتیاز کی جانب سے لکھا گیا تھا۔

بعد ازاں اٹارنی جنرل اور وزیر قانون نے اس حوالے سے اہم پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ ہم وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات پربات کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز صاحبان نے سپریم کورٹ کے ججز کو خط کے ذریعے شکایات سے آگاہ کیا۔

وزیر قانون نے کہا کہ کے الزامات سابق عدالتی رجیم سے متعلق ہیں۔ چیف جسٹس نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے خواہش کا اظہار کیا تھا۔اس پر وزیراعظم نے فوری طور پر ملاقات کیلئے رضامندی ظاہر کی۔ ملاقات میں ججز کے خط پر گفتگو ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں بھی ایسی مثالیں موجود ہیں۔ وزیراعظم نے کہا عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔ انہو ں نے یقین دہائی کروائی کہ حکومت کا فرض ہے اس معاملے کی چھان بین کی ضرورت ہے۔ملاقات میں اس معاملے کی چھان بین کا فیصلہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کل وزیراعظم کابینہ کے سامنے انکوائری کمیشن کی تشکیل کا معاملہ رکھیں گے۔اچھی شہرت کے حامل ریٹائرڈ جج پر مشتمل کمیشن بنایا جائیگا۔کمیشن کے ٹی او آرز اٹارنی جنرل اور میں مل کر ترتیب دیں گے۔وزیراعظم کی خواہش ہے ایک رکنی کمیشن تشکیل دیا جانا چاہیے۔

Share With:
Rate This Article