Homeپاکستانتربت: نیول بیس صدیق پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک

تربت: نیول بیس صدیق پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک

تربت میں نیول بیس صدیق پر حملے کرنیوالے دہشتگرد

تربت: نیول بیس صدیق پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک

تربت: (سنو نیوز) سیکیورٹی فورسز نے تربت میں نیول بیس صدیق پر دہشت گردوں کے حملے کو فوری اور موثر جواب سے پسپا کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب دہشت گردوں نے تربت میں نیول بیس صدیق پر حملہ کی کوشش کی، بیس کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے دہشت گردوں کے حملے کا فوری اور موثر جواب دیا اور اسے پسپا کردیا۔

حملے کے فوری بعد علاقہ میں موجود سیکیورٹی فورسز کے دستوں کو حرکت میں لایا گیا، سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کاروائی کے دوران چاروں دہشتگرد جہنم واصل جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، فرنٹیئر کور بلوچستان کے سپاہی نعمان فرید بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جن کی عمر 24 سال اور تعلق مظفر گڑھ سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمہ کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے ہر قیمت پر خاتمہ کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلجنس بیسڈ کارروائی دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس دوان سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں دہشتگرد مصطفیٰ، دہشتگرد قسمت اللہ اور دہشتگرد اسلام الدین شامل ہیں۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کاروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا۔ علاقہ میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share With:
Rate This Article